اسلام آباد،مسروقہ مال کی شہریوں کو واپسی،پولیس نے متاثرین کو ماموں بنا دیا

مقبول خبریں

کالمز

Ceasefire or a Smokescreen? The US-Iran Next Dialogue of Disillusions
جنگ بندی یا دھوکہ؟ امریکا اور ایران کے درمیان فریب پر مبنی اگلا مکالمہ
Israel-Iran War and Supply Chain of World Economy
اسرائیل ایران جنگ اور عالمی معیشت کی سپلائی چین
zia-2-1-3
بارہ روزہ جنگ: ایران اور اسرائیل کے نقصانات کا جائزہ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

اسلام آباد،مسروقہ مال کی شہریوں کو واپسی،پولیس نے متاثرین کو ماموں بنا دیا
اسلام آباد،مسروقہ مال کی شہریوں کو واپسی،پولیس نے متاثرین کو ماموں بنا دیا

اسلام آباد:پولیس لائنز ہیڈ کوارٹرز میں پولیس کی جانب سے گرفتار ملزمان سے برآمد مسروقہ مال کی شہریوں کو واپسی پولیس نے شہریوں کو ماموں بنا دیا۔ شہریوں کو آٹے میں نمک کی برابر واپسی ممکن ہوسکی۔

تفصیلا ت کے مطابق دو ماہ میں شہر اقتدار میں 56 گاڑیاں اور 90 موٹر سائیکل چوری ہوئے،جبکہ شہریوں کی عید کے دوران سولہ کروڑ 97 لاکھ سے زائد گھروں سے نقدی اور طلائی زیورات چوری ہوئے تھے۔

آج منعقدہ تقریب میں آئی جی پولیس اسلام آباد نے شہریوں میں گاڑیوں کی چابیاں تقسیم کیں، ریکوری کی گئی گاڑیوں کی تعداد 56 ہے اور 90 سے زائد موٹر سائیکل ہیں۔

پولیس نے دعویٰ کیا ہے کہ تمام ریکوری پولیس نے کی ہے جبکہ ذرائع کا کہنا ہے کہ ریکور کی گئی گاڑیاں کسٹم ڈیپارٹمنٹ اور ایکسائز ڈپارٹمنٹ نے ریکور کر کے پولیس کے حوالے کیہیں۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ گاڑیاں زیادہ تعداد میں ایکسائز ڈپارٹمنٹ میں ٹرانسفر کرانے والوں سے ریکور کرکے اسلام آباد پولیس کے حوالے کیں جبکہ 15 سے زائد گاڑیوں محکمہ کسٹم نے ریکوری کرکے اسلام آباد پولیس کے حوالے کیں۔

پولیس نے اپنی کارکردگی بہتر بنانے کے لئے تمام ریکور گاڑیاں اپنے کھاتے میں ڈال لی ہیں، جبکہ نقدی کی صورت میں شہریوں کو چند لاکھ روپے میں ماموں بنایا گیا ہے۔

ایک شہری کے ڈکیتی کے دوران 78 لاکھ ڈاکوں لوٹ کر فرار ہو گئے تھے۔آج پولیس نے اس شہری کو مبلغ چند لاکھ دے کر مزید رقم ڈاکوؤں سے ریکوری ہونے پر دینے کا عندیہ دے دیا ہے۔ اسی طرح جن شہریوں کے طلائی زیورات 30تولہ تھے ان کو پانچ تولہ دے کر روانہ کردیا گیا۔

ایم ایم نیوز نے سوال کیا کہ ریکوری کی رقم شہری کو کس طرح دی گئی پولیس نے کوئی چیک دیا ہے،جس پر آئی جی پولیس اسلام آباد نے جواب دیتے ہوئے کہا کہ ڈاکو لوٹی گئی رقم فوری خرچ کر دیتے ہیں، آئی جی پولیس تمام ریکوری کے بارے میں کوئی خاطر خواہ جواب نہ دے سکے۔

Related Posts