ویرات کوہلی بھی نصرت فتح علی خان کے گیتوں کے مداح نکلے

مقبول خبریں

کالمز

"Conspiracies of the Elites Exposed!"
سرمایہ داروں کی خوشحالی، عوام کی غربت، پاکستان کی معیشت کا کھلا تضاد
Munir-Ahmed-OPED-750x750-1
پرتگال اور پاکستان کے درمیان 75 سالہ خوشگوار سفارتی تعلقات
Munir-Ahmed-OPED-750x750-1
دھوکا دہی کے بدلے امن انعام؟

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

ویرات کوہلی بھی نصرت فتح علی خان کے گیتوں کے مداح نکلے
ویرات کوہلی بھی نصرت فتح علی خان کے گیتوں کے مداح نکلے

ممبئی:بھارتی کرکٹ ٹیم کے کپتان ویرات کوہلی بھی شہنشاہ قوالی نصرت فتح علی خان کے مداح نکلے۔

تفصیلات کے مطابق کچھ روز قبل ایک صارف کی جانب سے بھارتی کرکٹ ٹیم کے کپتان ویرات کوہلی کی ایک ویڈیو ٹوئٹر پر اپ لوڈ کی گئی جو اب تک وائرل ہوگئی۔

ویڈیو میں انہوں نے بتایا کہ ان کی صبح کا آغاز کیسے ہوتا ہے؟۔ویڈیو میں ویرات اپنا اسپیکر مداحوں کو دکھا رہے ہیں جس پر نصرت فتح علی کا کلام اوتھے عملاں دے ہونے نے نبیڑے لگا ہوا ہے۔

کوہلی نے بتایا کہ میرے دن کا آغاز میری بلیک کافی اور خوشگوار میوزک کے ساتھ ہوتا ہے۔شائقین کرکٹ نے اپنے پسندیدہ کھلاڑی کی شہنشاہ قوالی کیلئے پسندیدگی دیکھی تو ان کی حیرانی کی انتہا نہ رہی جب کہ بڑی تعداد نے لوگوں نے ویڈیو پر اپنے دلچسپ تبصرے پیش کیے۔

واضح رہے کہ بھارتی کرکٹ ٹیم کے کپتان ویرات اور ان کی اہلیہ انوشکا شرما اپنے مداحوں کے لئے آئے دن مختلف ویڈیوز شیئر کرتے رہتے ہیں، جن پر مداحوں کی جانب سے مختلف رائے کا اظہار کیا جاتا ہے۔

مزید پڑھیں: انوشکا شرما اور ویرات کوہلی کا بھارت میں کورونا ریلیف فنڈ کیلئے 2 کروڑ روپے کا عطیہ

Related Posts