رقیب سے میں مرکزی کردار ادا کرنے والی اداکارہ فریال محمود نے ڈرامہ سیریل کو آخری قسط تک دیکھنے کیلئے مداحوں کا شکریہ ادا کیا ہے۔
فوٹو شیئرنگ پلیٹ فارم انسٹا گرام پر اپنے پیغام میں معروف اداکارہ نے ڈرامہ سیریل رقیب سے میں دلچسپی ظاہر کرکے فریال محمود کے کردار کو آخری قسط تک آراء سے نوازنے والے مداحوں کا شکریہ ادا کیا۔
پیغام میں اداکارہ فریال محمود نے اپنی ایک تصویر شیئر کرتے ہوئے کہا کہ جب پہلی بار عبداللہ حارث فلمز نے رقیب سے کے ٹائٹل فوٹو شوٹ کیلئے پہلا شاٹ لیا تو مجھے علم ہوچکا تھا کہ ہم کچھ نہ کچھ حیرت انگیز کرسکیں گے۔
ڈرامہ سیریل رقیب سے کیلئے پیغامات، فون کالز اور ٹیگنگ سمیت مختلف ذرائع سے اپنی رائے کا اظہار کرنے والے مداحوں سے اظہارِ تشکر کرتے ہوئے فریال محمود نے کہا کہ میری خواہش تھی کہ آپ انشاء کے کردار میں میرا کام دیکھیں۔
اداکارہ فریال محمود نے کہا کہ ہر وہ تنہا جذبہ اور درد جو میں نے رقیب سے کی شوٹنگ کے دوران محسوس کیا، ڈرامہ سیریل کی تیاری سے اس کا حق ادا ہوگیا۔ میری یہ خواہش کہ آپ انشاء کے کردار کو دیکھیں، پوری ہوئی۔
فریال محمود نے کہا کہ میں کس طرح خود کو آپ کی محبتوں سے محروم محسوس کرسکتی ہوں جبکہ انشاء کے ساتھ آپ سب لوگوں کا پیار موجود ہے۔ بدھ کے روز ڈرامہ سیریل رقیب سے کی آخری قسط پیش کی جائے گی۔
یاد رہے کہ اِس سے قبل اداکارہ فریال محمود نے انٹرنیٹ پر اپنی نئی تصاویر جاری کرکے مداحوں پر اپنی خوبصورتی کا سحر طاری کردیا۔
سوشل میڈیا پر تصاویر گزشتہ ماہ شیئر کی گئیں۔ فریال محمود پاکستانی شوبز انڈسٹری کی خوبصورت اور بولڈ اداکاراؤں میں سے ایک سمجھی جاتی ہیں جو دل کی بات زبان پر لانے سے نہیں ہچکچاتیں۔
مزید پڑھیں: اداکارہ فریال محمود نے سوشل میڈیا پر اپنی بولڈ تصاویر شئیر کردیں