اسٹاک ایکسچینج میں مندی، سرمایہ کاری مالیت میں15 کروڑ36 لاکھ کی کمی

مقبول خبریں

کالمز

Ceasefire or a Smokescreen? The US-Iran Next Dialogue of Disillusions
جنگ بندی یا دھوکہ؟ امریکا اور ایران کے درمیان فریب پر مبنی اگلا مکالمہ
Israel-Iran War and Supply Chain of World Economy
اسرائیل ایران جنگ اور عالمی معیشت کی سپلائی چین
zia-2-1-3
بارہ روزہ جنگ: ایران اور اسرائیل کے نقصانات کا جائزہ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

Pakistan Stock Exchange

کراچی :پاکستان میں مسلسل دوسرے روز جمعرات کو بھی مندی کا رجحان غالب رہا اورکے ایس ای 100 انڈیکس مزید108.04پوائنٹس کی کمی سے45574.07پوائنٹس کی سطح پرآ گیا۔

56.04فیصد کمپنیوں کے حصص کی قیمتوں میںاضافہ ریکارڈ کیا گیالیکن مہنگے شیئرز کی قیمتوں میں کمی آنے کے سبب مارکیٹ کی سرمایہ کاری مالیت میں15 کروڑ36 لاکھ روپے کی کمی ہوئی تاہم حصص کی لین دین کے لحاظ سے کاروباری حجم منگل کی نسبت35.57فیصد زائد رہا۔

گز شتہ روز کاروبار کا آغاز مثبت زون میں ہوا اور ابتدائی اوقات میں سرمایہ کاروں کی جانب سے شیئرز خریداری کا رجحان دیکھنے میں آیا جس کے باعث تیزی رہی اور کے ایس ای100انڈیکس 45830.77پوائنٹس کی بلند سطح پر پہنچ گیا لیکن بعد ازاں مہنگے شیئرز کی فروخت کا دباؤبڑھ گیا جس کے نتیجے میں مندی چھاگئی اور انڈیکس45519پوائنٹس کی نچلی سطح پر آگیا ۔

مندی کا رجحان آخر تک غالب رہا اور کاروبار کے اختتام پرکے ایس ای100انڈیکس 108.04پوائنٹس کی کمی سے 45574.07پوائنٹس پر بند ہوااسی طرح94.02پوائنٹس کی کمی سے کے ایس ای30 انڈیکس 18574.93پوائنٹس جبکہ کے ایس ای آل شیئرا نڈیکس 10.10پوائنٹس کی کمی سے 30784.15 پوائنٹس کی سطح پر آگیا۔

گزشتہ روزمجموعی طور پر389کمپنیوں کا کاروبار ہوا جس میںسے218کمپنیوں کے حصص کی قیمتوں میں اضافہ 151میں کمی اور 20کمپنیوں کے حصص کی قیمتوں میں استحکام رہا۔

بیشتر کمپنیوں کے شیئرز کی قیمتیں بڑھنے کے باجود مہنگے شیئرز کی قیمتوں میں کمی آنے کے باعث مارکیٹ کی سرمایہ کاری مالیت78کھرب89ارب 65کروڑ33لاکھ روپے سے گھٹ کر 78 کھرب89 ارب 49 کروڑ97 لاکھ روپے گئی۔

حصص کی لین دین کے لحاظ سے کاروباری حجم بھی 78کروڑ40لاکھ34ہزار شیئرز رہا جو بدھ کے مقابلے میں20کروڑ57لاکھ25ہزار شیئرز زائد ہے۔

قیمتوں میں اتار چڑھاوکے اعتبار سے وائتھ پاک کے حصص 103.53روپے کے اضافے سے 1484.02روپے اورکولگیٹ پامولو89روپے کے اضافے سے2889روپے ہوگئی جب کہ فلپ موریس37.54 روپے کی کمی سے862.46روپے اور اے کے ڈی کیپٹل33.41روپے کی کمی سے424.58روپے ہوگئی۔

Related Posts