پنجاب اسمبلی میں فلسطینیوں پر اسرائیلی مظالم کے خلاف متفقہ قرارداد منظور

مقبول خبریں

کالمز

Ceasefire or a Smokescreen? The US-Iran Next Dialogue of Disillusions
جنگ بندی یا دھوکہ؟ امریکا اور ایران کے درمیان فریب پر مبنی اگلا مکالمہ
Israel-Iran War and Supply Chain of World Economy
اسرائیل ایران جنگ اور عالمی معیشت کی سپلائی چین
zia-2-1-3
بارہ روزہ جنگ: ایران اور اسرائیل کے نقصانات کا جائزہ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

وزیراعظم کے مستعفی ہونے کے مطالبے کی قرارداد پنجاب اسمبلی میں جمع
وزیراعظم کے مستعفی ہونے کے مطالبے کی قرارداد پنجاب اسمبلی میں جمع

لاہور:  پنجاب اسمبلی نے فلسطین پر اسرائیلی جارحیت کے خلاف متفقہ قرارداد منظور کر لی ہے۔ یہ قرارداد وزیر قانون راجہ بشارت نے پیش کی تھی۔

متفقہ طور پر منظور ہونے والی قرارداد کے متن میں کہا گیا ہے کہ فلسطین میں حالات کی خرابی کا ذمہ دار اسرائیل ہے۔ فلسطینیوں پر ظلم کے پہاڑ توڑے جا رہے ہیں۔ ہمیں اپنے مفادات سے بالاتر ہو کر عملی میدان میں آنا ہوگا۔

قرارداد میں کہا گیا کہ اسرائیل نے بین الاقوامی قوانین کے دھجیاں اڑاتے ہوئے رمضان المبارک کے مقدس مہینے میں نہتے مسلمانوں پر بدترین تشدد کیا۔ اسرائیل کی جانب سے مسجد اقصیٰ سمیت مقدس مقامات کی بے حرمتی کی گئی۔ نہتے شہریوں پر حملہ کرکے اسرائیل جنگی جرائم کا مرتکب ہوا ہے۔

قرارداد میں کہا گیا ہے کہ پوری دنیا میں ایک ارب 65 کروڑ مسلمان بستے ہیں جو اتنی بڑی قوت ہیں کہ اگر ایک ہو کر آوازبلند کریں تو دنیا میں ان کی بات سنی جائے گی۔

مذمتی قرارداد میں کہا گیا کہ غزہ پر حالیہ اسرائیلی جارحیت کے نتیجے میں خواتین اور بچوں کے بہیمانہ قتلِ عام کی بھرپور مذمت کرتے ہیں۔ یہ ایوان مظلوم فلسطینی بھائیوں سے مکمل یکجہتی کااظہار کرتا ہے۔ ان حملوں کی آڑ میں اسرائیل کی توسیع پسندی کو مسترد کرتے ہیں۔

پنجاب اسمبلی میں پیش کی گئی قرارداد میں کہا گیا کہ یہ ایوان مطالبہ کرتا ہے کہ مقدس مقامات کی بے حرمتی بند اور بے گناہ اور نہتے شہریوں پر حملے فوری روکے جائیں۔ عالمی برادری بھی اسرائیلی جارحیت رکوانے کے لئے اپنی ذمہ داریاں پوری کرے۔ سلامتی کونسل مشرق وسطیٰ میں قیام امن کے لئے اپنا کردار ادا کرے۔

قرارداد میں کہا گیا کہ پنجاب اسمبلی ایوان وفاقی حکومت سے سفارش کرتا ہے کہ اسرائیلی حملوں کی بربریت، مذمت اور حملے رکوانے کے لئے کردار ادا کرے۔ پاکستانی عوام کے جذبات، احساسات کو اقوام متحدہ اور او آئی سی سمیت بین الاقوامی انسانی حقوق کی تنظیموں تک پہنچایا جائے۔ مصیبت کی اس گھڑی میں فلسطینی عوام تنہا نہیں بلکہ پاکستانی عوام ان کے ساتھ کھڑے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں : کراچی میں تیزآندھی اور بارش، مختلف حادثات میں بچے سمیت متعدد افراد جاں بحق

Related Posts