کراچی میں تیزآندھی اور بارش، مختلف حادثات میں بچے سمیت متعدد افراد جاں بحق

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

کراچی میں تیزآندھی اور بارش، مختلف حادثات میں بچے سمیت 4 افراد جاں بحق
کراچی میں تیزآندھی اور بارش، مختلف حادثات میں بچے سمیت 4 افراد جاں بحق

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

کراچی: شہر قائد میں تیز بارش اور آندھی سے درخت، گھروں کی دیواریں اور بجلی کے کھمبے گر گئے، مختلف حادثات میں ایک بچے اور خاتون سمیت 4 افراد جاں بحق جبکہ کئی زخمی ہو گئے ہیں۔

آئی آئی چندریگر روڈ اور کیماڑی سمیت کئی مقامات پر تیز بارش ہوئی ہے۔ سرجانی، نیوکراچی اور نارتھ کراچی میں تیز آندھی کی وجہ سے ٹریفک کی روانگی شدید متاثر ہوئی۔

لسبیلہ، حب، گڈانی اور گردونواح میں بھی رم جھم کی اطلاعات ہیں۔ بارش ہوتے ہی مختلف علاقوں میں بجلی غائب ہو گئی۔ پی آئی بی، سہراب گوٹھ، صفورا، گلشن اقبال، گلستان جوہر، پی ای سی ایچ ، صدر، آئی آئی چندریگر روڈ، شاہ فیصل، نیو کراچی، سرجانی، ایف بی ایریا، ناظم آباد، اورنگی ٹاون میں بھی بجلی معطل ہے۔

دوسری جانب کراچی کے مختلف علاقوں میں بارش اور آندھی کے باعث حادثات میں 4 افراد جان کی بازی ہار گئے ہیں۔ بلدیہ میں گھر کی چھت گرنے سے دو افراد جاں بحق ہو گئے۔ جاں بحق ہونے والوں میں ایک خاتون اور مرد شامل ہیں جبکہ شیر شاہ میں گھر کی چھت گرنے سے ایک بچہ جاں بحق ہو گیا۔

کے الیکٹرک کی جانب سے عوام سے اپیل کی گئی ہے کہ وہ شدید موسمی اثرات میں احتیاط برتیں اور بجلی کے کھمبوں سے دور رہیں۔ عوام بجلی کے تار، پی ایم ٹی اور انفراسٹرکچر سے دور رہیں۔ کچھ علاقوں میں بجلی کی فراہمی متاثر ہے۔

کراچی کے بارش کے بعد شہر کا بیشتر حصہ بجلی سے محروم ہوگیا اور کے الیکٹرک کے 925 سے زائد فیڈرز ٹرپ کرگئے، نارتھ ناظم آباد، ناظم آباد، نیو کراچی، ایف بی ایریا میں بجلی کی فراہمی معطل ہوگئی۔

حکام کا کہنا ہے کہ بجلی کے تاروں پر درخت گرنے سے پاور انفراسٹرکچر متاثر اور تار ٹوٹ سکتے ہیں۔ کنڈے والے علاقوں میں احتیاطی طور پر کچھ مقامات پر عارضی بجلی بند کی گئی ہے۔

یہ بھی پڑھیں : رنگ روڈ راولپنڈی کرپشن کیس میں کسی وزیر یا مشیر کے ملوث ہونے کے ثبوت نہیں ملے، فواد چوہدری

Related Posts