بجٹ میں سائنس، ٹیکنالوجی، جدت اور صحت کو ترجیح دی جا رہی ہے،شبلی فراز

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

اسلام آباد انتظامیہ جلسے میں رکاوٹیں ڈال رہی ہے، شبلی فراز
اسلام آباد انتظامیہ جلسے میں رکاوٹیں ڈال رہی ہے، شبلی فراز

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

اسلام آباد: وفاقی وزیر سائنس اینڈ ٹیکنالوجی سینیٹر شبلی فراز نے کہاہے کہ سائنس، ٹیکنالوجی، جدت اور صحت  کو بجٹ  میں ترجیح دی جا رہی ہے، بین الاقوامی تعاون اور شراکت داری کے ذریعے  صحت، سائنس اور ٹیکنالوجی کے ایجنڈا کو آگے بڑھانے کے لیے پر عزم ہے۔

حالیہ اندازہ کے مطابق اگر موجودہ رجحان جاری رہا تو 2030 تک عالمی آبادی کا صرف 39 فیصد حصے کو صحت کی سہولیات فراہم کی جا سکیں گی،سائنس، ٹیکنالوجی اور جدت کے بہتر استعمال کے ذریعے ہر جگہ اور ہر ایک کے لئے اچھی صحت اور فلاح و بہبود کو یقینی بنانا ضروری ہے۔

منگل کو وفاقی وزیر برائے سائنس اور ٹیکنالوجی شبلی نے اقوام متحدہ کے سائنس اور ٹیکنالوجی کے  24 سالانہ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ  ایس ڈی جیز کے حصول میں سائنس، ٹیکنالوجی اور جدت کا انتہائی اہم کردار ہے۔

کورونا کے تباہ کن اثرات سے بحالی میں بھی ان کا کردار اتنا ہی اہم ہے۔ انہوں نے کہاکہ ایس ڈی جیز اچھی صحت اور فلاح و بہبود کے شعبے سمیت ایک مربوط عالمی ایجنڈے کی نمائندگی کرتے ہیں۔

پاکستان نے ایس ڈی جیز کو اپنے ترقیاتی منصوبوں، پالیسیوں اور پروگراموں میں شامل کیا ہے۔ شبلی فراز نے کہاکہ  سائنس، ٹیکنالوجی، جدت اور صحت کو بجٹ  میں ترجیح دی جا رہی ہے۔

انہوں نے کہاکہ ہماری حکومت  بین الاقوامی تعاون اور شراکت داری کے ذریعے  صحت، سائنس اور ٹیکنالوجی کے ایجنڈا کو آگے بڑھانے کے لیے پر عزم ہے۔

انہوں نے کہاکہ سائنس، ٹیکنالوجی اور صحت کے شعبے  میں بہتر سرمایہ کاری خصوصاً ترقی پذیر ممالک کے لئے بہت ضروری ہے۔ انہوں نے کہاکہ کورونا وبا  نے دنیا بھر کی معیشتوں کو متاثر کیا ہے۔

ترقی پذیر ممالک  مالی بحران میں کمی کا شکار ہوئے، اس وبا نے عالمی سطح پر صحت عامہ کے نظام کو درہم برہم کردیا ہے، اس وبا سے پہلے ہی، عالمی آبادی کے صرف ایک تہائی حصے کو صحت کی ضروری سہولیات میسر تھیں۔

انہوں نے کہاکہ حالیہ اندازہ کے مطابق، اگر موجودہ رجحان جاری رہا تو 2030 تک عالمی آبادی کا صرف 39 فیصد حصے کو صحت کی سہولیات فراہم کی جا سکیں گی۔

انہوں نے کہاکہ سائنس، ٹیکنالوجی اور جدت کے بہتر استعمال کے ذریعے ہر جگہ اور ہر ایک کے لئے اچھی صحت اور فلاح و بہبود کو یقینی بنانا ضروری ہے۔

Related Posts