اسرائیل کا غزہ پر فضائی حملہ، 8 بچوں سمیت شہادتوں کی تعداد 22ہوگئی

مقبول خبریں

کالمز

Ceasefire or a Smokescreen? The US-Iran Next Dialogue of Disillusions
جنگ بندی یا دھوکہ؟ امریکا اور ایران کے درمیان فریب پر مبنی اگلا مکالمہ
Israel-Iran War and Supply Chain of World Economy
اسرائیل ایران جنگ اور عالمی معیشت کی سپلائی چین
zia-2-1-3
بارہ روزہ جنگ: ایران اور اسرائیل کے نقصانات کا جائزہ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

اسرائیل کا غزہ پر فضائی حملہ، 8 بچوں سمیت شہادتوں کی تعداد 22ہوگئی
اسرائیل کا غزہ پر فضائی حملہ، 8 بچوں سمیت شہادتوں کی تعداد 22ہوگئی

غزہ: مقبوضہ بیت المقدس پر اسرائیلی فورسز نے فضائی حملہ کیا جس کے نتیجے میں 8 بچوں سمیت 22 افراد شہید ہوچکے ہیں۔ 

عالمی خبر رساں ایجنسی کے مطابق جمعہ سے جاری جھڑپوں کے دوران اسرائیلی پولیس نے فلسطینی مظاہرین پر ربڑ کی گولیاں اوراسٹن گرینیڈ برسائے۔ درجنوں فلسطینی زخمی ہو گئے جنہیں طبی امداد کیلئے ہسپتال منتقل کردیا گیا۔ 

حریت پسند تنظیم حماس نے اسرائیل پر راکٹ حملے کرنے کی دھمکی دی  تھی جس کے جواب میں اسرائیل نے مظلوم فلسطینیوں کو نشانہ بنایا۔ فضائی حملوں کے نتیجے میں 8 بچوں سمیت 22 افراد شہید ہو گئے جبکہ اسرائیل نے حماس کے سینئر کمانڈر کی شہادت کا دعویٰ کیا۔

اسرائیلی فورسز نے الزام عائد کیا کہ کہ جنوبی اسرائیل پر تابڑ توڑ راکٹ فائر کیے گئے جس سے اشکلون کے علاقے میں رہائشی عمارت متاثر ہوئی جس کے 6 شہری زخمی ہو گئے۔ ہم اسرائیل پر کسی دہشت گرد کو حملہ نہیں کرنے دیں گے۔ 

دوسری جانب حریت رہنماؤں کے مطابق اسرائیلی آبادی مقبوضہ فلسطین پر غیر قانونی طور پر قابض ہے۔ حماس کو دہشت گرد کہنے والے اسرائیل کی فورسز نے مسجدِ اقصیٰ میں نماز ادا کرنے والے نہتے عوام پر گولیاں برسائیں اور خواتین اور بچوں کو نشانہ بنایا۔

یہ بھی پڑھیں: اسرائیل مشرقی یروشلم میں صبر و تحمل کا مظاہرہ کرے، اقوام متحدہ

Related Posts