بہتر علاج مل جاتا تو میری زندگی بچ سکتی تھی۔بھارتی یو ٹیوبر کا موت سے قبل پیغام

مقبول خبریں

کالمز

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

بہتر علاج مل جاتا تو میری زندگی بچ سکتی تھی۔بھارتی یو ٹیوبر کا موت سے قبل پیغام
بہتر علاج مل جاتا تو میری زندگی بچ سکتی تھی۔بھارتی یو ٹیوبر کا موت سے قبل پیغام

معروف بھارتی یو ٹیوبر راہول ووہرا نے اپنی موت سے قبل ارسال کیے گئے پیغام میں کہا ہے کہ اگر مجھے بہتر علاج دستیاب ہوتا تو زندگی بچ سکتی تھی۔

تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز کورونا وائرس کے باعث انتقال کر جانے والے معروف بھارتی اداکار اور یو ٹیوب اسٹار راہول ووہرا نے فیس بک پر اپنے مداحوں کے ساتھ مرض کی تفصیلات شیئر کیں۔

کچھ روز قبل ہی معروف یوٹیوبر کے جسم میں کورونا وائرس کی موجودگی کی تشخیص ہوئی جس کے بعد راہول کی صحت تیزی سے گرتی چلی گئی اور وہ صرف 35برس کی عمر میں انتقال کر گئے۔

کورونا کے باعث انتقال کر جانے والے راہول ووہرا نے موت سے 1 روز قبل دہلی کے راجیو گاندھی سپر اسپیشل ہسپتال سے اپنی ایک سوشل میڈیا پوسٹ میں کہا کہ اگر مجھے بھی علاج مل جاتا تو میں بھی بچ جاتا۔

معروف یو ٹیوب اسٹار راہول نے 2 روز قبل بار بار جنم لینے کے ہندو عقیدے پر اپنے یقین کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ جلد جنم لوں گا اور اچھا کام کروں گا لیکن اب میں ہمت ہار چکا ہوں۔ 

یہ بھی پڑھیں: گلوکارہ عینی خالد نے دلچسپ جوابات سے مداحوں کو خاموش کروادیا

 

Related Posts