پاکستان میں کورونا کے 3 ہزار 447 نئے کیسز رپورٹ، 78مزید شہری جاں بحق

مقبول خبریں

کالمز

Ceasefire or a Smokescreen? The US-Iran Next Dialogue of Disillusions
جنگ بندی یا دھوکہ؟ امریکا اور ایران کے درمیان فریب پر مبنی اگلا مکالمہ
Israel-Iran War and Supply Chain of World Economy
اسرائیل ایران جنگ اور عالمی معیشت کی سپلائی چین
zia-2-1-3
بارہ روزہ جنگ: ایران اور اسرائیل کے نقصانات کا جائزہ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

پاکستان میں کورونا کے 3 ہزار 447 نئے کیسز رپورٹ، 78مزید شہری جاں بحق

 پاکستان میں کورونا کے 3 ہزار 447 نئے کیسز رپورٹ ہوئے ہیں جبکہ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران وائرس کے باعث 78 مزید شہری انتقال کر گئے۔

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر (این سی او سی) کے جاری کردہ اعدادوشمار کے مطابق ملک بھر میں مجموعی طور پر 8 لاکھ 61 ہزار 473 افراد کورونا سے متاثر جبکہ 18 ہزار 993جاں بحق ہو گئے۔

کورونا وائرس کی تشخیص کیلئے ملک بھر میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 37 ہزار 756ٹیسٹ کیے گئے، مجموعی ٹیسٹس کی تعداد1 کروڑ 22 لاکھ 28 ہزار 427 ہو گئی جبکہ ٹیسٹ کا نتیجہ مثبت آنے کی شرح 9 اعشاریہ 12 فیصد رہی۔

یاد رہے کہ اِس سے قبل جدید تحقیق سے یہ انکشاف سامنے آیا کہ پاکستان میں کورونا کے 70 فیصد مریض وائرس کی برطانوی قسم سے متاثر ہوئے جو ملک بھر میں تیزی سے پھیل رہی ہے۔

 معروف تحقیقاتی ادارے عالمی مرکز برائے کیمیائی و حیاتیاتی علوم (آئی سی سی بی ایس) کے ڈائریکٹر پروفیسر ڈاکٹر اقبال چوہدری نے گزشتہ روز عالمی خبر رساں ایجنسی سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ آج پاکستان میں برطانوی کورونا کے کیسز کی شرح 60 سے 70 فیصد ہے۔

مزید پڑھیں: کورونا کے 70 فیصد مریض برطانوی قسم سے متاثر ہوئے۔جدید تحقیق

Related Posts