لاہور ہائی کورٹ نے شہباز شریف کی ضمانت کا تفصیلی فیصلہ جاری کردیا

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

مہنگائی زدہ عوام کو حکومت کے رحم و کرم پر نہیں چھوڑیں گے‘شہباز شریف
مہنگائی زدہ عوام کو حکومت کے رحم و کرم پر نہیں چھوڑیں گے‘شہباز شریف

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

لاہور ہائی کورٹ نے مسلم لیگ نون کے صدر اور قومی اسمبلی میں قائدِ حزبِ اختلاف میاں شہباز شریف کی ضمانت سے متعلق فل بینچ کا تفصیلی فیصلہ جاری کر دیا۔

تفصیلات کے مطابق جسٹس علی باقر نجفی، جسٹس شہباز رضوی اور جسٹس عالیہ نیلم پر مشتمل 3 رکنی بنچ نے 27 صفحات پر مشتمل تحریری فیصلہ جاری کیا ہے۔

تفصیلی فیصلے میں کہا گیا ہے کہ عوامی نمائندے پر کرپشن کے الزامات سے سیاسی نقصان پہنچتا ہے جو شکست کی قسم ہے، پبلک آفس ہولڈر کو سو فیصد مسٹر کلین ہونا چاہیے۔

عدالتِ عالیہ کے تفصیلی فیصلے میں کہا گیا ہے کہ پراسیکیوشن سے اخلاقیات کے اعلیٰ معیار کے مظاہرے کی توقع ہوتی ہے، عوامی عہدے پر کرپٹ آجائے تو جمہوری نظام سے عوامی اعتماد ختم ہو جاتا ہے۔

لاہور ہائی کورٹ کے فیصلے کے مطابق فرد کی آزادی کے بنیادی اصولوں کو مدِنظر رکھنا ہماری ذمے داری ہے، آزادی کے بنیادی اصولوں کی بنا پر ضمانت منظور یا مسترد کی جاتی ہے۔

تفصیلی فیصلے میں کہا گیا ہے کہ ضمانت بعد از گرفتاری میں آزادی کے اصولوں پر آنکھیں بند نہیں رکھ سکتے، شہباز شریف کیس مزید انکوائری کا متقاضی ہے۔

یہ بھی پڑھیں : این سی او سی کا ملک بھر کے تعلیمی ادارے 23 مئی تک بند رکھنے کا اعلان

Related Posts