آرمی چیف سے سعودی مسلح افواج کے سربراہ کی ملاقات، علاقائی سیکورٹی پر تبادلہ خیال

مقبول خبریں

کالمز

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

آرمی چیف سے سعودی مسلح افواج کے سربراہ کی ملاقات، علاقائی سیکورٹی پر تبادلہ خیال
آرمی چیف سے سعودی مسلح افواج کے سربراہ کی ملاقات، علاقائی سیکورٹی پر تبادلہ خیال

راولپنڈی: پاک فوج کے سربراہ جنرل قمر جاوید باجوہ سے سعودی مسلح افواج کے سربراہ نے ملاقات کی جس میں علاقائی سیکورٹی،افغان امن عمل اورباہمی دلچسپی کے امور پر گفتگو کی گئی۔

آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے سعودی مسلح افواج کے سربراہ سے ملاقات کی جس میں علاقائی سیکیورٹی،افغان امن عمل اورباہمی دلچسپی کے امور پر گفتگو کی گئی۔

آئی ایس پی آر کے مطابق دفاعی سیکیورٹی سمیت فوجی تعاون کے امورپربھی تفصیلی بات چیت کے علاوہ آرمی چیف نے فوجی تعاون کومزید فروغ دینے کی ضرورت پر زور دیا۔

آرمی چیف کا کہنا تھا کہ پاک سعودی عرب تعاون کے خطے میں امن،سیکورٹی پرمثبت اثرات ہیں۔ آئی ایس پی آر کے مطابق سعودی مسلح افواج کے سربراہ نے آرمی چیف کوتعاون کی یقین دہانی کرائی۔

آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے ملاقات کے دوران سعودی آرمی چیف لیفٹیننٹ جنرل فیاض الرویلی نے کہاکہ سعودی عرب امن کیلئے تمام اقدامات کی حمایت کرتا رہیگا۔

مزید پڑھیں: آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سرکاری دورے سعودی عرب پہنچ گئے

Related Posts