کورونا کے خدشات، پنجاب حکومت کا صوبے میں مکمل لاک ڈاؤن کا فیصلہ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

Decision of lockdown, schools' closure in Karachi may be taken

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

لاہور:پنجاب حکومت نے کورونا کے بڑھتے ہوئے خدشات کے پیش نظر عیدالفطر اور لوگوں کی نقل وحمل محدود کرنے کے لئے صوبے بھر میں 8 مئی سے مکمل لاک ڈاؤن کا فیصلہ کر لیا ہے۔

مکمل لاک ڈاؤن کا فیصلہ صوبائی وزیر صحت ڈاکٹر یاسمین راشد کی زیر صدارت سول سیکرٹریٹ میں منعقد اجلاس میں کیا گیا۔لاک ڈاؤن کے فیصلے کے تحت 8 مئی سے صوبے بھر میں ہر قسم کی پبلک ٹرانسپورٹ اور سیاحتی مقامات بند رہیں گے۔

پنجاب حکومت نے فیصلہ کیا ہے کہ شہروں کے داخلی اور خارجی راستوں پر چیک پوائنٹس قائم کئے جائیں گے جن پر پولیس اور رینجرز کے جوان ڈیوٹیاں سرانجام دیں گے۔

ڈاکٹر یاسمین راشد کا اجلاس سے خطاب کے دوران کہنا تھا کہ عوام عیدالفطر سادگی سے منائیں اور احتیاطی تدابیر پر عمل کر کے ذمہ دار شہری ہونے کا ثبوت دیں۔ عید کے موقع پر زیادہ چھٹیاں دینے کا مقصد لوگوں کی نقل وحمل کو محدود کرنا ہے۔

اجلاس میں ڈاکٹر یاسمین راشد نے چیف سیکرٹری پنجاب، دیگر اعلیٰ سول اور عسکری حکام کو ہدایت کی کہ کورونا پر قابو پانے کیلئے اگلے 15 سے 20 دن نہایت اہم ہیں، وبا پر قابو پانے کیلئے بھرپور کوششیں کرنا ہونگی۔تاکہ اسے مزید پھیلنے سے روکا جاسکے۔

چیف سیکرٹری پنجاب کا کہنا تھا کہ احتیاطی تدابیر کی اہمیت سے متعلق شعور اور آگاہی کو بڑھایا جائے گا۔ شہری عید کی چھٹیوں کے دوران غیر ضروری سفر سے اجتناب کریں۔ عید الفطر کی چھٹیوں کے دوران پارکس اور سیاحتی مقامات کو مکمل بند رکھا جائے۔تاکہ کورونا مریضوں کی تعداد کو کم کیا جاسکے۔

مزید پڑھیں: کورونا کی صورتحال خراب، وزیراعلیٰ سندھ نے سخت لاک ڈاؤن کی سفارش کردی

Related Posts