وزیر خزانہ شوکت ترین نے اقتصادی رابطہ کمیٹی کا اجلاس کل طلب کرلیا

مقبول خبریں

کالمز

Ceasefire or a Smokescreen? The US-Iran Next Dialogue of Disillusions
جنگ بندی یا دھوکہ؟ امریکا اور ایران کے درمیان فریب پر مبنی اگلا مکالمہ
Israel-Iran War and Supply Chain of World Economy
اسرائیل ایران جنگ اور عالمی معیشت کی سپلائی چین
zia-2-1-3
بارہ روزہ جنگ: ایران اور اسرائیل کے نقصانات کا جائزہ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

Shaukat Tareen influence in the investigation of illegal appointments in the National Bank revealed

اسلام آباد : وزیر خزانہ شوکت ترین نے اقتصادی رابطہ کمیٹی کا اجلاس بدھ کو طلب کرلیا،ای سی سی 18 نکاتی ایجنڈے پر غور کرے گی، کے الیکٹرک کو این ٹی ڈی سے اضافی بجلی فراہمی کی منظوری دی جائے گی ۔

ایجنڈے کے مطابق آفشور سپلائی کنٹریکٹرز کو ہونے والے ادائیگیوں پر ٹیکس کا معاملہ ایجنڈے میں شامل ہے ،اجلاس میں بجلی پر سبسڈی کو پہلے مرحلے میں مستحقین تک محدود کرنے کا جائزہ لیا جائے گا۔

نومبر 2019 سے جون 2020 تک فیول چارجز ایڈجسٹمنٹ کے نیپرا کے فیصلے پر بھی غور ہوگا، وزیر اعظم کامیاب جوان انٹر پینورشپ اسکیم کا جائزہ لیا جائے گا۔ذرائع کے مطابق اسلام آباد ہائیکورٹ کی بلڈنگ تعمیر کرنے کیلئے 57 کروڑ کی منظوری کا امکان ہے۔

مزید پڑھیں:راولپنڈی کے تاجروں نے 8 مئی سے لاک ڈاؤن کی حکومتی کال کو مسترد کردیا

ذرائع کے مطابق وزارت دفاع، پیٹرولیم ڈویژن و دیگر کیلئے تکنیکی ضمنی گرانٹ کی منظوری کا امکان ہے ،فیڈرل ایجوکیشن اینڈ پروفیشنل ٹریننگ کیلئے 1 ارب 56 کروڑ کی منظوری کا امکان ہے ۔

آکسیجن کی تیاری کیلئے صنعت کو بلا تعطل کام کی اجازت دینے پر غور ہوگا،ملک میں آکسیجن کی تیاری صرف طبی ضرورت کے لیے ہوگی،اقوام متحدہ کی قراردادوں کے مطابق برآمد اور درآمد پالیسی 2020 کے اطلاق پر غور ہوگا۔

Related Posts