ہم توانائی مکس میں 30فیصد قابل تجدید توانائی اضافہ کریں گے ،عمر ایوب

مقبول خبریں

کالمز

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

omar ayun saudi
ہم توانائی مکس میں 30فیصد قابل تجدید توانائی اضافہ کرینگے ،عمر ایوب

،اسلام آباد : وفاقی وزیر برائے توانائی عمر ایوب نے کہاہے کہ ہم توانائی مکس میں 30فیصد قابل تجدید توانائی اضافہ کریں گے گوادر آئل ریفائنری منصوبے کے لئے تکنیکی ماہرین کی خدمات حاصل کرنے کا عمل شروع ہوچکا ہے اور آئندہ تین ماہ میں مکمل ہوجائےگا۔
سعودی عرب بلوچستان میں تیل و گیس اور معدنیات کے شعبے میں سرمایہ کاری کرے گا۔ منگل کو عرب نیوز کو دیئے گئے انٹرویومیں انہوں نے کہاکہ ہم توانائی مکس میں 30فیصد قابلِ تجدید توانائی اضافہ کریں گے ۔
انہوں نے کہاکہ گوادر آئل ریفائنری منصوبے کے لئے تکنیکی ماہرین کی خدمات حاصل کرنے کا عمل شروع ہوچکا ہے اور آئندہ تین ماہ میں مکمل ہوجائے گا۔عمر ایوب نے کہاکہ ہم سعودی کمپنیوں کو تیل وگیس 40بلاکس کی بولی میں حصہ لینے کو خیر مقدم کرتے ہیں۔
عمر ایوب نے کہاکہ سعودی کمپنی آرمکو پاکستان میں آئل و گیس ایکسپلوریشن کے شعبے میں کام کر رہی ہے۔انہوں نے کہاکہ سعودیہ بلوچستان میں حبیب اللہ کوسٹل پاور اسٹیشن میں 200 میگاواٹ کا شمسی پلانٹ میں سرمایہ کاری کر رہا ہے۔
انہوں نے کہاکہ سعودی عرب بلوچستان میں تیل و گیس اور معدنیات کے شعبے میں سرمایہ کاری کرے گا۔ عمر ایوب نے کہاکہ سعودی عرب کی پاک چین اقتصادی راہداری میں دلچسپی خوش آئند ہے۔ عمر ایوب نے کہاکہ سعودی کمپنیاں سی پیک سے چین کی منڈی تک باآسانی رسائی پا سکتی ہیں۔

Related Posts