ملک بھر میں یوم علیؓ کے جلوسوں پر پابندی کا اعلان

مقبول خبریں

کالمز

Ceasefire or a Smokescreen? The US-Iran Next Dialogue of Disillusions
جنگ بندی یا دھوکہ؟ امریکا اور ایران کے درمیان فریب پر مبنی اگلا مکالمہ
Israel-Iran War and Supply Chain of World Economy
اسرائیل ایران جنگ اور عالمی معیشت کی سپلائی چین
zia-2-1-3
بارہ روزہ جنگ: ایران اور اسرائیل کے نقصانات کا جائزہ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

کورونا کے پھیلاؤ کا خدشہ، این سی او سی نے یومِ علی کے جلوسوں پر پابندی عائد کردی

اسلام آباد: این سی او سی نے ملک بھر میں کورونا کے بڑھتے ہوئے کیسز کی روک تھام کیلئے یومِ علیؓ کے جلسے جلوسوں اور مذہبی اجتماعات پر پابندی عائد کردی ہے۔

تفصیلات کے مطابق ہر سال 21 رمضان المبارک کے موقعے پر ملک بھر میں حضرت علی رضی اللہ عنہ کا یومِ شہادت منایا جاتا ہے جو رواں برس بھی منایا جائے گا۔

حضرت علی رضی اللہ عنہ کے یومِ شہادت کے موقعے پر ہر سال جلسے جلوسوں کا اہتمام کیا جاتا ہے تاہم این سی او سی نے رواں سال کے جلسے جلوسوں اور اجتماعات پر پابندی عائد کردی۔

این سی او سی کا کہنا ہے کہ ملک بھر میں تمام تر جلسے جلوسوں پر پابندی عائد کردی گئی، جس پر عملدرآمد یقینی بنانے کیلئے تمام شہروں کی متعلقہ انتظامیہ کو ہدایات دے دی گئی ہیں۔

شیرِ خدا حضرت علی رضی اللہ عنہ کے یومِ شہادت کے حوالے سے وفاقی وزیرِ منصوبہ بندی اسد عمر کی زیرِ صدارت این سی او سی کا اجلاس منعقد ہوا جس میں وزیرِ داخلہ شیخ رشید اور وزیرِ مذہبی امور نور الحق قادری بھی موجود تھے۔

اجلاس کے دوران ملک بھر میں بڑھتے ہوئے کورونا کیسز کی صورتحال پر غور کے بعد فیصلہ کیا گیا کہ حضرت علیؓ کے یومِ شہادت سے متعلق تمام جلسے جلوسوں پر پابندی عائد کردی جائے۔

اس حوالے سے جاری کیے گئے این سی او سی کے بیان میں کہا گیا ہے کہ جلسے جلوسوں کے علاوہ مذہبی مجالس اور ہر قسم کے اجتماعات پر پابندی عائد ہوگی جس کیلئے علمائے دین سے تعاون کی درخواست کی گئی۔

یہ بھی پڑھیں: کورونا ایس او پیز کی خلاف ورزی، صدرکی موبائل مارکیٹ سیل کردی گئی

Related Posts