لاس اینجلس: ایک ٹی وی شو، متعدد فلموں اور ویڈیو گیمز کے بعد فاسٹ اینڈ فیورئیس نے فلم کے نویں ایڈیشن کی ریلیز سے قبل پوڈ کاسٹ کا سلسلہ شروع کیا ہے جس کی پہلی قسط میں اداکار وِن ڈیزل مختلف سوال و جواب کیلئے تیار ہیں۔
فاسٹ اینڈ فیورئیس کی یہ پہلی پوڈ کاسٹ ہوگی جس کی مجموعی طور پر 9 اقساط نشر کی جائیں گی۔پوڈ کاسٹ میں فلم فرنچائز کی کاسٹ اور عملے کے انٹرویوز شامل کیے جائیں گے اور ہر فنکار اپنا اپنا تجربہ بیان کرے گا۔
ہر قسط میں فاسٹ اینڈ فیورئیس سیریز کے کسی نہ کسی ہیرو کا انٹرویو شامل کیا جائے گا جس سے سیریز کی ہر فلم کی حقیقت کا علم ہوسکے گا۔ پہلی قسط میں ڈومینیک کا کردار نبھانے والے مرکزی فنکار وِن ڈیزل کا انٹرویو کیا جائے گا۔
فلم سیریز کے نویں ورژن فاسٹ اینڈ فیورئیس 9 میں جان سینا بگ بیڈ جیکب کا کردار نبھاتے ہوئے نظر آئیں گے جبکہ کارڈی بی اور اوزونا بھی فلم فرنچائز کا حصہ بن جائیں گے۔ دیگر اداکاروں میں ٹائرس گبسن، کرس لبارکس، برجز، جورڈانا برویوسٹر اور نتھالی ایمانویل شامل ہیں۔
قبل ازیں فاسٹ اینڈ فیورئیس کی تیسری، چوتھی، پانچویں اور چھٹی فلم کی ہدایات دینے والے جسٹن لن 9ویں فلم میں بھی ڈائریکٹر کا کردار نبھاتے نظر آئیں گے۔ فاسٹ اینڈ فیورئیس 9 کو 25 جون 2021ء کے روز ریلیز کیا جائے گا۔
یہ بھی پڑھیں: لیڈی گاگا کے کتے چھیننے والے 4 رکنی گروہ سمیت 5 افراد گرفتار