اسلحے کے زور پر لیڈی گاگا کے کتے چھیننے والے 4 رکنی گروہ سمیت 5 افراد گرفتار

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

اسلحے کے زور پر لیڈی گاگا کے کتے چھیننے والے 4 رکنی گروہ سمیت 5 افراد گرفتار
اسلحے کے زور پر لیڈی گاگا کے کتے چھیننے والے 4 رکنی گروہ سمیت 5 افراد گرفتار

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

لاس اینجلس: پولیس نے اسلحے کے زور پر پاپ گلوکارہ لیڈی گاگا کا کتا چھیننے والے 4 رکنی جرائم پیشہ گروہ سمیت 5 افراد کو حراست میں لے لیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق گلوکارہ لیڈی گاگا کے 2 کتے چھیننے کے الزام میں 5 افراد کو گرفتار کیا گیا جن میں سے 4  اسٹریٹ کرائمز میں ملوث گروہ کے رکن ہیں جبکہ پانچویں وہ خاتون ہے جس نے انعام کے اعلان کے بعد کتوں کو حفاظت کے ساتھ واپس کردیا۔

کوجی اور گستاو نامی 2 کتے 26 فروری کو لیڈی گاگا کے نمائندگان کے حوالےکیے گئے جبکہ 2 روز قبل ہی انہیں گن پوائنٹ پر چھین لیا گیاتھا۔ ملزمان میں سے ایک نے ڈاگ واکر کے ساتھ چلنے والے کتے کو سینے میں گولی ماری تاہم وہ زندہ بچنے میں کامیاب رہا۔

ایک کتا گن پوائنٹ پر ہونے والی واردات کے دوران بھاگ نکلنے میں کامیاب رہا جسے بعد ازاں لاس اینجلس پولیس نے محفوظ پا کر مالکہ کے حوالے کردیا۔ اتفاق سے جب یہ کتے چھینے گئے تو گلوکارہ لیڈی گاگا روم میں ایک فلم کی شوٹنگ میں مصروف تھیں۔

لیڈی گاگا نے سوشل میڈیا پر اپنے پیغام میں کتوں کو گھر لانے پر 5 لاکھ ڈالر انعام دینے کا اعلان کیا۔پولیس کا کہنا ہے کہ ملزمان کو یہ علم نہیں تھا کہ وہ لیڈی گاگا کے کتے تھے تاہم وہ کتوں کی قیمت سے واقف تھے جو ڈاکہ ڈالنے کی وجہ بن گئی۔

یہ بھی پڑھیں: گرامی نے ایوارڈز کیلئے خفیہ نامزدگی کمیٹیوں کا طریقۂ کار ختم کردیا

Related Posts