وفاقی حکومت کا35 ارب کی لاگت سے 5 بڑے منصوبے شروع کرنے کافیصلہ

مقبول خبریں

کالمز

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

وفاقی حکومت کا35 ارب کی لاگت سے 5 بڑے منصوبے شروع کرنے کافیصلہ

اسلام آباد: وفاقی حکومت نے 35 ارب روپے کی لاگت سے سڑکوں کے 5 بڑے منصوبے شروع کرنے کافیصلہ کیا ہے۔

وزیراعظم کے دفتر سے جاری ہونے والے بیان میں کہا گیا ہے کہ وفاقی حکومت 35 ارب روپے کی لاگت سے داریل تانیگر ایکسپریس وے، شغرتھنگ، گورکیوٹ روڈ، شگرپاپوشو روڈ سمیت 5 سڑکیں تعمیر کرنے جارہی ہے۔

اعلامیے کے مطابق شاہراہ نگر اور استور میں تھلیچی شونٹر تک سڑکوں کے منصوبے بھی اس میں شامل ہیں۔ شونٹر ٹنل پر فیزیبلٹی کے احکامات جاری کردیے گئے، اس پر جلد کام شروع ہوجائے گا۔

وزیراعظم آفس کے اعلامیے کے مطابق صحت اور تعلیم پر 17 ارب روپے خرچ ہوں گے جبکہ 5 ہزار نوجوانوں کو تعلیمی وظائف اور ہنر سکھائے جائیں گے۔ گلگت بلتستان کے نوجوانوں کو پاکستان کی بہترین یونیورسٹیوں میں اسکالرشپس دی جائیں گی۔

اعلامیے کے مطابق سیاحت کے شعبے میں 6 ارب روپے لاگت سے بنیادی ڈھانچے اور استعداد کار میں اضافے کے منصوبے شامل ہیں۔ گلگت، اسکردو اور چلاس کے اسپتال اپ گریڈ جبکہ اسکردو اور گلگت میں میڈیکل کالجز بنائے جائیں گے۔

اعلامیے کے مطابق ساڑھے 8 ارب روپے لاگت سے گلگت میں صاف پانی کی سپلائی اسکیم شروع کی جارہی ہے۔ اسکردو میں سیوریج اور سینی ٹیشن کی اسکیمیں شروع کی جارہی ہیں، گلگت بلتستان میں بزنس انکیوبیشن سینٹر کا قیام عمل میں لایا جارہا ہے۔

یہ بھی پڑھیں : کورنگی میں لاک ڈاؤن لگا دیا گیا، داخلی راستے بند

Related Posts