کورنگی میں لاک ڈاؤن لگا دیا گیا، داخلی راستے بند

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

کراچی: ڈسٹرکٹ کورنگی میں کورونا کی تیسری لہر کےاثرات مرتب ہونا شروع، ڈپٹی کمشنر کورنگی عرفان  سلام میروانی نے دو سب ڈویژن کے چھ یونین کونسل میں اسمارٹ لاک ڈاؤن لگانے کا نوٹیفکیشن جاری کردیا ہے۔

ڈپٹی کمشنر کورنگی عرفان سلام میروانی کا کہنا ہے کہ اسمارٹ لاک ڈاؤن ہاٹ اسپاٹ علاقوں میں ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر کی رپورٹ کو مدنظر رکھ کے لگایا گیا۔ ہاٹ اسپاٹ علاقوں کے داخلی راستے بند رہیں گے۔

ہاٹ اسپاٹ علاقوں میں کورنگی ناصر کالونی یوسی 2، بھٹائی کالونی یوسی 10 اور سلور ٹاؤن یوسی 4 شامل ہیں۔ شاہ فیصل کالونی سب ڈویژن میں بھی تین یونین کونسل میں اسمارٹ لاک ڈاؤن ہوگا۔

ڈی سی عرفان سلام کا کہنا ہے کہ ہاٹ اسپاٹ علاقوں میں ڈرگ کالونی یوسی 3، رفاع عام یوسی 6 اور الفلاح یوسی 7 شامل ہیں۔ ان کا کہنا ہے کہ اسمارٹ لاک ڈاؤن والے علاقوں میں ماسک کا استعمال لازمی قرار دیا گیا ہے۔

ڈپٹی کمشنر عرفان  سلام میروانی کا کہنا ہے کہ ہاٹ اسپاٹ والے علاقوں میں کسی بھی قسم کی اجتماعات پر پابندی ہوگی۔ اسمارٹ لاک ڈاؤن 30 اپریل سے 15 مئی تک نافذالعمل ہوگا۔

یہ بھی پڑھیں : عید کی شاپنگ کرنے والوں کے لئے خوشخبری، تاجر برادری کا یکم مئی پر مارکٹیں کھلی رکھنے کا فیصلہ