کرپشن کے الزامات سے متعلق مفتاح اسماعیل کوغلط بیانی پرلیگل نوٹس بھیج دیا ہے،علی زیدی

مقبول خبریں

کالمز

Ceasefire or a Smokescreen? The US-Iran Next Dialogue of Disillusions
جنگ بندی یا دھوکہ؟ امریکا اور ایران کے درمیان فریب پر مبنی اگلا مکالمہ
Israel-Iran War and Supply Chain of World Economy
اسرائیل ایران جنگ اور عالمی معیشت کی سپلائی چین
zia-2-1-3
بارہ روزہ جنگ: ایران اور اسرائیل کے نقصانات کا جائزہ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

بلدیاتی انتخابات، پیپلز پارٹی غیر قانونی حربے استعمال کر رہی ہے، علی زیدی
بلدیاتی انتخابات، پیپلز پارٹی غیر قانونی حربے استعمال کر رہی ہے، علی زیدی

کراچی:وفاقی وزیربحری امورعلی زیدی نے کہاہے کہ میری ٹائم میں کرپشن کے الزامات سے متعلق مفتاح اسماعیل کوغلط بیانی پرلیگل نوٹس بھیج دیا ہے،الیکشن لڑنا سب کاحق ہے،مخالفین ٹی وی پربیٹھ کرمیرے بارے میں الٹی سیدھی بکواس نہ کریں۔

مصطفی کمال ہمیں بیک گراؤنڈ بتانے سے پہلے یہ مدنظررکھیں کہ میں کراچی میں پیدا ہواہوں سب کے بیک گراؤنڈ جانتا ہوں،پیپلزپارٹی نے 13 سالوں میں سوائے دعوؤں کے کچھ نہیں کیا ہے،ضمنی انتخاب کے موقع پرخزانہ لٹانا شروع کردیا ہے۔

وفاقی وزیر علی زیدی انصاف ہاؤس میں تحریک انصاف کے رہنماؤں بلال غفار،محمود مولوی، جمال صدیقی دیگرکے ہمراہ پریس کانفرنس سے خطاب کررہے تھے۔

وفاقی وزیرعلی زیدی نے کہاکہ این اے 249کے ضمنی انتخاب کے لیے میں وزیرکی حیثیت سے انتخابی ضابطہ کے تحت حلقے میں نہیں گیانہ ہی کوئی بیان دیا ہے لیکن میں دوروز سے تماشہ دیکھ رہاہوں سب مخالفین کوجواب دینا ضروری ہوگیا ہے۔

الیکشن لڑنا سب کاحق ہے لیکن مخالفین ٹی وی پربیٹھ کرمیرے بارے میں الٹی سیدھی بکواس کررہے ہیں میں نے غلط بیانی اوربے بنیاد الزامات پر مفتاح اسماعیل کولیگل نوٹس بھیجا ہے،مجھ پرالزام ہے کہ میں ٹیکس نہیں بھرتا،میری ٹائیم میں کرپشن کی بات کی گئی ہے۔مجھے بتائیں میں نے کیا کرپشن کی ہے۔

انہوں نے کہاکہ مفتاح اسماعیل کے گوشوارے میرے پاس پڑے ہیں،اسماعیل گروپ آف انڈسٹریزسے آپ کاکیاتعلق ہے،دودن پہلے ٹویٹ کیا تھا کہ میں ان کی منی لانڈرنگ سے پردہ اٹھاؤں گا،افغانستان ٹماٹربھیجے تھے،گڈزڈکلیئریشن فارم دو،دو سال بعد بھی جمع کرواتے رہیں ہیں۔

دوہزار اٹھارہ کے فارم دوہزار بیس میں جمع کروائے،مفتاح اسمٰعیل افغانستان میں منی لانڈرنگ کرتے رہے، ان کے لیے ٹرانسپرنسی نے خط لکھا ہے،مفتاح اسماعیل جہاں سے چاہیں معلوم کرلیں میں نے کتنا ٹیکس بھرا ہے،بہت ہوگیا اب میں بتاں گا انہوں نے کیا کیا ہے۔

انہوں نے کہاکہ ضمنی انتخاب کی مہم کے دوران حلقے میں ہوائی فائرنگ ہوئی،واقعہ پی ایس پی دفترکے سامنے ہوامیں مذمت کرتا ہوں،ورکرزجذباتی ہوتے ہیں لیڈرزکوصارتحال سنبھالنی چاہیئے۔

مصطفی کمال ہمیں ہمارا ماضی نہ بتائیں،ہمیں بیک گراؤنڈ نہ بتائیں ہم آپ کاماضی جانتے ہیں یہ الیکشن سے پہلے کہتے تھے 19سیٹیں جیت رہے ہیں دوسیٹ پرپیپلزپارٹی سے مقابلہ ہے،کوئی غلطی کرتا ہے تو برداشت بھی کریں،مصطفی کمال گھس کے پھٹ جاؤں گاجیسے جملے نہ کسیں۔

Related Posts