راولپنڈی میں بیٹے پر تشدد کرنیوالا سنگدل باپ گرفتار

مقبول خبریں

کالمز

Ceasefire or a Smokescreen? The US-Iran Next Dialogue of Disillusions
جنگ بندی یا دھوکہ؟ امریکا اور ایران کے درمیان فریب پر مبنی اگلا مکالمہ
Israel-Iran War and Supply Chain of World Economy
اسرائیل ایران جنگ اور عالمی معیشت کی سپلائی چین
zia-2-1-3
بارہ روزہ جنگ: ایران اور اسرائیل کے نقصانات کا جائزہ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

Gulbahar police arrested the target killer

راولپنڈی : سی پی او کا نوٹس کام کرگیا، تھانہ صدر بیرونی پولیس نے بیٹے پر تشدد کرنے والے سنگدل باپ کو گرفتار کرلیا ، مقدمہ درج، تفتیش شروع کردی گئی۔

بچے پر تشدد کی ویڈیو سامنے آنے پر سی پی او محمد احسن یونس نے نوٹس لیکر ملزم کو فوری ٹریس کرکے گرفتارکرنے کا حکم دیا تھا۔

ایس ایچ او صدر بیرونی نے اپنی ٹیم کے ہمراہ بچے پر تشدد کرنے والے سنگدل باپ محمد یاسر کو ٹریس کرکے گرفتار کرلیا ہے۔

ابتدائی تفتیش کے مطابق سنگدل باپ نے اپنے بیٹے کو جھوٹ بولنے پر تشدد کا نشانہ بنایا، بچے پر بہیمانہ تشدد کی ویڈیو سامنے آنے پر سی پی او محمد احسن یونس کی پالیسی اور ہدایات کے مطابق تھانہ صدر بیرونی میں پولیس کی مدعیت میں مقدمہ درج کیاگیا ۔

پولیس کا کہنا ہے کہ ملزم کوسزاء دلوانے کیلئے بچے کے میڈیکل سمیت تمام قانونی تقاضے پورے کیے جارہے ہیں۔

مزید پڑھیں:راولپنڈی میں سسرالیوں کے تشدد سے خاتون ہلاک، ورثاء کی پوسٹ مارٹم کی درخواست

واضح رہے کہ چند روز قبل فیصل آبادمیں  بااثر افراد نے اپنی عدالت لگاتے ہوئے ذہنی طور پر معذور نوجوان محسن رضا کو بجلی کے کھمبے سے باندھ کر تشدد کا نشانہ بنایا تھا۔

متاثرہ ذہنی معذور نوجوان کے بھائی نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ میرا بھائی محسن رضا جو کہ ذہنی معذور ہے اس پر دن دہاڑے مبینہ طور پر کیل لگے ڈنڈوں سے تشدد کا نشانہ بنایا گیا۔

معذور نوجوان کے بھائی کا کہنا تھا کہ بااثر افراد نے پہلے میرے بھائی پر جانوروں کا چارہ چوری کرنے کا الزام لگایا اس کے بعد کھمبے سے باندھ کر سرعام تشدد کانشانہ بنایا جس سے میرے بھائی کی حالت بگڑ گئی ہے اور وہ اس وقت ٹی ایچ کیو اسپتال میں زیرعلاج ہے۔

Related Posts