امریکی اداکار وِن ڈیزل نے اپنی نئی فلم فاسٹ اینڈ فیورئیس 9 کیلئے اپنے مداحوں اور دیگر فلم بینوں سے تھیٹر آمد کی درخواست کی ہے۔
تفصیلات کے مطابق فاسٹ اینڈ فیورئیس کا 9واں ایڈیشن تھیٹرز میں رواں برس جون کے دوران پیش کیا جائے گا۔ فلم میں مرکزی کردار ادا کرنے والے فنکار وِن ڈیزل نے اپنے ایک پیغام میں فلم بینوں کو تھیٹر آمد کی دعوت دے دی۔
کورونا وائرس نے سپر پاور کہلانے والے ملک امریکا کو سب سے زیادہ نقصان پہنچایا، تاہم وِن ڈیزل کی شائقین کو دی گئی دعوت سے محسوس ہوتا ہے کہ امریکا میں کاروباری حالات بتدریج بحالی کی طرف لوٹ رہے ہیں۔
اداکار وِن ڈیزل کا یہ پیغام اس موقعے پر سامنے آیا جب فاسٹ اینڈ فیورئیس 9 امریکا میں ریلیز کیلئے منتخب کی گئی۔ فلم کی ریلیز کو کورونا وائرس کے باعث متعدد بار روکا گیا جبکہ اس سے قبل فلم کا ہر ورژن تھیٹر میں ہی ریلیز کیا گیا تھا۔
دو ماہ بعد 25 جون کو فاسٹ اینڈ فیورئیس 9 کو ملک بھر کے منتخب تھیٹرز میں ریلیز کیا جائے گا۔ فلم میں جان سینا ڈومینیک ٹوریٹو کا کردار ادا کر رہے ہیں جو وِن ڈیزل کے ہمراہ ایک یادگار کردار ثابت ہوسکتا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: تھپڑ کے جواب میں مکا،فاطمہ ثناء شیخ نے مداحوں کو حقیقت سے آگاہ کردیا