چینی نژاد کلوژاؤ نے نومیڈ لینڈ کیلئے بہترین ڈائریکٹر کا آسکر ایوارڈ اپنے نام کر لیا

مقبول خبریں

کالمز

Ceasefire or a Smokescreen? The US-Iran Next Dialogue of Disillusions
جنگ بندی یا دھوکہ؟ امریکا اور ایران کے درمیان فریب پر مبنی اگلا مکالمہ
Israel-Iran War and Supply Chain of World Economy
اسرائیل ایران جنگ اور عالمی معیشت کی سپلائی چین
zia-2-1-3
بارہ روزہ جنگ: ایران اور اسرائیل کے نقصانات کا جائزہ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

چینی نژاد کلوژاؤ نے نومیڈ لینڈ کیلئے بہترین ڈائریکٹر کا اعزاز اپنے نام کر لیا
چینی نژاد کلوژاؤ نے نومیڈ لینڈ کیلئے بہترین ڈائریکٹر کا اعزاز اپنے نام کر لیا

لاس اینجلس: چینی نژاد کلو ژاؤ نے نومیڈ لینڈ نامی فلم کیلئے بہترین ڈائریکٹر کا آسکر ایوارڈ اتوار کے روز اپنے نام کر لیا جو یہ اعزاز حاصل کرنے والی پہلی ایشیائی خاتون قرار دی گئی ہیں۔

مناری نامی فلم میں یون یو جنگ نے بہترین سپورٹنگ اداکارہ کا آسکر ایوارڈ اپنے نام کیا جبکہ فلم میں خاتون فنکارہ نے ایک بوڑھی عورت کا کردار ادا کرکے داد سمیٹی۔

یون یوجنگ نے کہا کہ مجھے یقین نہیں آرہا کہ میں نے ایوارڈ جیت لیا ہے۔ اس موقعے پر اپنا نام غلط پڑھنے والوں کا مذاق اڑاتے ہوئے اداکارہ یون نے کہا کہ آج رات میں سب کو معاف کرتی ہوں۔

نو میڈ لینڈ نامی فلم کیلئے 39 سالہ کلو ژاؤ نے بہترین ڈائریکٹر کا اعزاز اپنے نام کیا۔ خاتون ڈائریکٹر کا کہنا ہے کہ یہ فلم میرے لیے زندگی کا بہترین سفر ثابت ہوئی ہے۔

قبل ازیں کیتھرن بیگیلو وہ پہلی ڈائریکٹر تھیں جنہوں نے آسکر ایوارڈ جیتا۔ کیتھرن نے یہ اعزاز عراق کی جنگ پر مبنی ڈرامہ فلم دی ہارٹ لاکر کیلئے اپنے نام کیا۔

یاد رہے کہ انگریزی فلم نومیڈلینڈ نے آسکر ایوارڈ سے قبل گلڈ ایوارڈ کی تقریب کے دوران ہالی ووڈ کی ٹاپ ڈائریکشن کا اعزاز جیت لیا تھا جس کی ہدایات کلو ژاؤ نے دیں۔

ایوارڈ جیتنے پر خوشی کا اظہار کرتے ہوئے 15 روز قبل کلو ژاؤ نے اپنی تقریر میں نامزد کیے گئے دیگر ڈائریکٹرز کی تعریف کی۔39 سالہ فلم ڈائریکٹر کلو ژاؤ نے ویڈیو کال کے ذریعے گفتگو کرتے ہوئے دیگر ڈائریکٹرز کا ساتھ دینے اور کام سکھانے کیلئے شکریہ ادا کیا۔

مزید پڑھیں: نومیڈ لینڈ نے ہالی ووڈ کی ٹاپ ڈائریکشن کا اعزاز اپنے نام کر لیا

Related Posts