کراچی: وفاق المدارس العربیہ نے گذشتہ ماہ ہونے والے امتحانات کے نتائج کا اعلان کردیا ہے ۔ امتحانات میں 4 لاکھ 3 ہزار 42 طلبہ نے شرکت کی تھی۔
وفاق المدارس العربیہ کی جانب سے جاری ہونے والی تفصیلات کے مطابق امسال امتحانات کے لئے 2 ہزار 356 امتحانی مراکز قائم کیئے گئے تھے۔ 16 ہزار 81 نگران اعلی (سپرٹینڈنٹ امتحان) اور معاون نگرانوں نے امتحانات کے دوران ڈیوٹی سرانجام دی۔ شعبہ کتب میں کل 9 ہزار 777 مدارس کے طلبہ و طالبات شریک ہوئے جبکہ شعبہ حفظ میں 11 ہزار 778 مدارس کے طلبہ و طالبات شریک ہوئے تھے ۔
تمام درجات کے امتحانات کے لئے فارم جمع کرانے والوں کی تعداد 4 لاکھ 18 ہزار 351 تھی جب کہ امتحانی عمل میں 4 لاکھ 3 ہزار 42 طلبہ نے شرکت کی تھی ۔ امتحانات میں 3 لاکھ 48 ہزار 670 طلبہ نے کامیابی حاصل کی جبکہ 54 ہزار 372 طلبہ ناکام ہوئے ہیں۔ اس طرح مجموعی نتائج کا تناسب 86 اعشاریہ 5 فیصد رہا۔
درس نظامی بنین (طلبا ) کی کل تعداد ایک لاکھ 20 ہزار 903 تھی جن میں 92 ہزار 74 طلبا کامیاب اور 28 ہزار 829 ناکام ہوئے جن کی کامیابی کا تناسب 76.2 فیصد رہا ہے ۔
درس نظامی بنات (طالبات) کی تعداد 2 لاکھ 11 ہزار 397 تھی جن میں سے ایک لاکھ 88 ہزار 495 کامیاب ہوئیں اور 22 ہزار 862 ناکام ہوئیں ، طالبات کی کامیابی کا تناسب 89.2 فیصد رہا ہے ۔
تحفیظ القرآن بنین ( طلبا) میں 59 ہزار 295 طلبا شریک ہوئے اور ان میں57 ہزار 191 کامیاب اور 2 ہزار 104 طلبا ناکام ہو گئے ، یوں ان کی کامیابی کا تناسب 96.5 فیصد رہا ہے ۔
تحفیظ القرآن بنات (طالبات ) میں 11 ہزار 487 طالبات نے امتحان میں شریک ہوئیں ، 10 ہزار 910 پاس ہوئیں اور 577 ناکام قرار پائیں ، یوں ان کی کامیابی کا تناسب 95 فیصد رہا ہے۔
پوزیشن لینے والے طلبہ اور مدارس کون کون سے ہیں ؟
طلبہ میں سے درجہ عالمیہ سال دوم ( ایم اے پارٹ 2 ) میں جامعہ قرطبہ کلفٹن کراچی کے گل سید شاہ نے ملکی سطح پر اول پوزیشن، جامعۃ العلوم الاسلامیہ بنوری ٹاؤن کراچی کے محمد ظریف نے دوم پوزیشن جب کہ جامعہ خیر المدارس ملتان کے حذیفہ حبیب نے سوم پوزیشن حاصل کی۔
عالمیہ سال اول ( ایم اے پارٹ 1 ) میں جامعہ دارالعلوم عیدگاہ کبیر والا خانیوال کے محمد نواز نے اول پوزیشن، جامعۃ العلوم الاسلامیہ بنوری ٹاؤن کراچی کے عبدالماجد، عبدالوہاب اور محمد زبیر ( تینوں طلبہ) نے دوم پوزیشن جب کہ جامعہ اشرف المدارس کراچی کے محمد واسل نے سوم پوزیشن حاصل کی۔
عالیہ سال دوم (بی اے پارٹ 2 ) میں جامعہ دارالتقویٰ لاہور کے اسامہ عابد نے اول پوزیشن، جامعۃ الرشید احسن آباد کراچی کے رفیع اللہ نے دوم پوزیشن اور جامعہ انوارالقرآن و العلوم نرشک مردان کے شہزاد احمد نے سوم پوزیشن حاصل کی۔
عالیہ سال اول ( بی اے پارٹ 1 ) میں مدرسہ بیت السلام سگھر چکوال کے عمار معیز نے اول پوزیشن، جامعہ الہٰیہ لیاقت آباد کراچی کے محمد سحبان اور پراچہ جامعہ اسلامیہ انجرا اٹک کے فیصل حیات خان نے دوم پوزیشن جب کہ مدرسہ عربیہ تعلیم الاسلام کباڑی مارکیٹ کوئٹہ کے رحمت اللہ اور مدرسہ بیت السلام سگھر چکوال کے محمد شاہد نے سوم پوزیشن حاصل کی ۔
درجہ ثانویہ خاصہ ( ایف اے ) میں جامعۃ الرشید احسن آباد کراچی کے ذاکر اللہ نے اول پوزیشن، جامعۃ الرشید احسن آباد کراچی کے محمد جمیل نے دوم پوزیشن جبکہ جامعۃ العلوم الاسلامیہ الفریدیہ اسلام آباد کے سمیع الحق، پراچہ جامعہ اسلامیہ انجرا اٹک کے نصیب اللہ اور مدرسہ معارف القرآن لوند خوڑ مردان کے احسان اللہ نے سوم پوزیشن حاصل کی۔
درجہ ثانویہ عامہ (میٹرک) میں جامعۃ الرشید احسن آباد کراچی کے معاویہ نے اول پوزیشن،جامعہ عثمانیہ پشاور کے محمد اسماعیل اور جامعۃ الرشید احسن آباد کراچی کے سید عمر باچا نے دوم پوزیشن جبکہ مدرسہ بیت السلام سگھر چکوال کے یاسر محمد اور حسان خان نے سوم پوزیشن حاصل کی ۔
درجہ متوسطہ (مڈل) میں مدرسہ فاروقیہ النور ٹاؤن لاہور کے ابوہریرہ شاہد نے اول پوزیشن، جامعہ حنفیہ بوریوالہ وہاڑی کے عثمان الطاف نے دوم پوزیشن جبکہ جامعہ ابو ہریریہ میلسی وہاری کے عبداللہ نثارنے ملکی سطح پر سوم پوزیشن حاصل کی ۔
دراسات دینیہ سال دوم میں جامعہ دارالعلوم کراچی کے محمد عبداللہ بن احمد فاروق نے اول پوزیشن، دارالعلوم فرقانیہ کوٹیگرام دیر کے اکبر سیدنے دوم پوزیشن اور جامعہ دارالعلوم کراچی کے سید عابد علی نے سوم پوزیشن حاصل کی۔
دراسات دینیہ سال اول میں جامعہ عبداللہ بن مسعود بہلولہ دڑہ چارسدہ کے محمد عارف نے اول پوزیشن، مدرسہ عبداللہ بن مسعود گل مقام دیر کے منصور علی نے دوم پوزیشن اور جامعہ اسلامیہ قادریہ محمد پور سنساراں بہاولنگر کے اسداللہ نے سوم پوزیشن حاصل کی ۔
تجوید للعلماء میں جامعہ اشرفیہ لاہور کے فرحان عزیز نے اول پوزیشن، جامعہ عثمانیہ پشاور کے ذاکر اللہ نے دوم پوزیشن اور جامعہ اسلامیہ امدادیہ فیصل آباد کے جہانزیب نے سوم پوزیشن حاصل کی ۔ تجوید للحفاظ میں مدرسہ دارالعلوم کرک تنگوڑی چوک کرک کے محمدارسلان نے اول پوزیشن،جامعہ دارالقرآن مسلم ٹاؤن فیصل آباد کے محمد اویس جان اور مدرسہ عبداللہ ابن عباس عباسی ٹاؤن بہاولپور کے محمد قمر شاہ نے دوم پوزیشن جبکہ مدرسہ اسلامیہ ترتیل القرآن بھٹی کالونی لاہور کے محمد معراج نے سوم پوزیشن حاصل کی ۔
بنات (طالبات ) کی پوزیشنیں
درجہ عالمیہ سال دوم میں جامعہ عثمانیہ پشاور کی معظمہ نے ملکی سطح پر اول پوزیشن، جامعہ عثمانیہ پشاور کی حمیرا شاہ نے دوم پوزیشن اور جامعہ خیرالمدارس ملتان کی اقراء نے سوم پوزیشن حاصل کی۔
درجہ عالمیہ سال اول میں معہد الخلیل الاسلامی بہادر آباد کراچی کی سیدہ مدیحہ نے اول پوزیشن، جامعہ حدیقۃ العلوم الاسلامیہ للبنات بغدادہ مردان کی حسینہ گل نے دوم پوزیشن اور جامعہ فاطمۃ الزہراء للبنات میکی ڈھوک اٹک کی ام ایمن نے سوم پوزیشن حاصل کی۔
درجہ عالیہ دوم بنات میں جامعہ داراتقویٰ لاہور کی صالحہ اور جامعہ اشرف البنات باڑہ گیٹ پشاور کی فاطمہ نے اول پوزیشن، جامعہ اشرف البنات پشاور ہی کی عائشہ نواز نے دو م پوزیشن جبکہ جامعہ بناء العلم رائیونڈ لاہور کی ثناء اصغر اور سبحانہ تصور نے سوم پوزیشن حاصل کی۔
درجہ عالیہ سال اول بنات میں مدرسہ دارالبشائر للبنات دھنی بخش بروہی گوٹھ کراچی کی ناعمہ اورجامعہ عربیہ اسلامیہ چک ۳۵۔۲۔ ایل اوکاڑہ کی زنیرہ نے اول پوزیشن، جامعہ علوم شرعیہ ساہیوال کی خنساء عثمان اور جامعہ خدیجۃ الکبریٰ سمبڑیال سیالکوٹ کی مریم صدیقہ نے دوم پوزیشن جب کہ جامعہ دارالعلوم کراچی کی بی بی امامہ نے سوم پوزیشن حاصل کی۔
درجہ ثانویہ خاصہ دوم بنات میں جامعہ اشرف البنات باڑہ گیٹ پشاور کی صدف نور اور سائرہ نے اول پوزیشن، جامعہ دارالعلوم کراچی کی صائمہ بی بی نے دوم پوزیشن اور جامعہ دارالعلوم کراچی ہی کی فائزہ نے سوم پوزیشن حاصل کی۔ درجہ ثانویہ خاصہ سال اول بنات میں جامعہ اشرف البنات باڑہ گیٹ پشاور کی ثمرین سجاد اور معہد الخلیل الاسلامی بہادر آباد کراچی کی الشبہ نے اول پوزیشن، جامعہ اشرف البنات باڑہ گیٹ پشاور کی شائستہ طارق نے دوم پوزیشن جب کہ جامعہ عربیہ للبنات کاکشال پشاور کی سلمیٰ بی بی نے ملکی سطح پر سوم پوزیشن حاصل کی۔
دراسات دینیہ سال دوم میں مدرسہ عربیہ چونیاں قصور کی اقراء یٰسین نے اول پوزیشن،جامعۃ الزہراء للبنات بلدیہ ٹاؤن کراچی کی مریم اور جامعہ دارالتقویٰ لاہور کی مونا ریاض نے دوم پوزیشن جب کہ جامعہ دارالتقویٰ لاہور ہی کی فوزیہ شکیل نے سوم پوزیشن حاصل کی۔
دراسات دینیہ سال اول میں مدرسہ عربیہ جمیل القرآن چونیاں قصور کی فرحانہ نے اول پوزیشن، جامعہ دارالعلوم کراچی کی ماہ نور سید نے دوم پوزیشن اور جامعۃ البنات عربیہ تعلیم القرآن سرگودھا کی آمنہ منور نے سوم پوزیشن حاصل کی۔
تجوید للعالمات میں جامعہ عمر البنات للعلوم الدینیہ تجوڑی لکی مروت کی امیمہ نے اول پوزیشن، جامعہ اشاعت القرآن للبنات ابا خیل لکی مروت کی عائشہ بی بی نے دوم پوزیشن جبکہ جامعہ اسلامیہ عربیہ للبنات مقام منڈی مردان کی مرحبا اور جامعہ رابعہ بصریہ للبنات درویزی پلوسہ ہنگو کی ماجدہ نے سوم پوزیشن حاصل کی۔
تجوید للحافظات میں مدرسہ تعلیم القرآن ڈھڈی والا فیصل آباد کی عائشہ ممتاز نے اول پوزیشن، جامعہ فیض القرآن والسنۃ نسیم ٹاؤن پشاور کی نور الہدیٰ نے دوم پوزیشن جبکہ جامعۃ الاسلامیہ دارالعلوم دریش خیل کرک کی نادیہ ہارون نے سوم پوزیشن حاصل کی ۔
صدر وفاق اور ناظم اعلیٰ وفاق نے نتائج کو مثالی قرار دیتے ہوئے کامیاب ہونے والے تمام طلبہ و طالبات اور خا ص طور پرنمایاں پوزیشن حاصل کرنے والے مدارس و جامعات اور طلبہ و طالبات کو مبارک باد پیش کی اور ان کی مزید ترقی اور کامیابی کے لئے دعا کی ۔ انہوں نے اس موقع پر دفتر وفاق المدارس کے جملہ کارکنان کی خدمات کو سراہتے ہوئے انہیں شبانہ روز محنت کے ساتھ امتحانات کے پر وقار انعقاد اور رمضان المبارک میں انتہائی جانفشانی کے ساتھ مختصر ترین وقت میں شفاف نتائج کی تیاری پر خراج تحسین پیش کیا ۔
واضح رہے کہ کراچی کے ممتاز دینی ادارے جامعہ الصفہ سعید آباد بلدیہ نے اس بار پھر دو پوزیشنیں اپنے نام کی ہیں ۔ جامعہ الصفہ سعید آباد کراچی ( بنات ) کی دو صوبائی پوزیشنیں آئی ہیں ۔ جامعہ الصفہ کے شعبہ بنات میں دورہ حدیث میں بنت حفیظ الرحمن نے صوبہ سندھ کی سطح پر دوم اور بنت نذیر خان نے موقوف علیہ نے سوم پوزیشن حاصل کر لی ہے ۔ اس ادارے کی دیگر کئی کامیابیوں میں اس کا معیار تعلیم بتدریج بڑھتا ہی جا رہا ہے ۔
حال ہی میں اس ادارے کے نائب مہتمم مولانا مفتی محمد زبیر کو ان کی علمی ، فقہی اور خدمات کی وجہ سے اسلامی نظریاتی کونسل کا ممبر منتخب کیا گیا ہے ۔ جامعہ کے مہتمم مولانا حق نواز کا کہنا ہے کہ جامعہ الصفہ میں پوزیشنوں کا تسلسل باعث برکت ہے ۔ مہتمم و نائب مہتمم نے بنات کی بہترین کارکردگی پر مبارکباد پیش کی ۔ جامعہ الصفہ کراچی کے مہتمم مولانا قاری حق نواز اور نائب مہتمم مفتی محمد زبیر نے شعبہ بنات کو مبارکباد پیش کی ہے ۔
نتائج کا اعلان وفاق المدارس العربیہ پاکستان کے صدر شیخ الحدیث مولانا ڈاکٹر عبدالرزاق سکندر، ناظم اعلیٰ وفاق شیخ الحدیث مولانا محمد حنیف جالندھری نے 24 اپریل 2021ء بروز ہفتہ مرکزی دفتر وفاق المدارس العربیہ پاکستان گارڈن ٹاؤن شیرشاہ روڈ ملتان میں کیا۔