کراچی، ڈکیتی میں مزاحمت پر بچوں کے سامنے باپ کو قتل کرنے والا ڈکیت گروہ گرفتار

مقبول خبریں

کالمز

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

کراچی، ڈکیتی میں مزاحمت پر بچوں کے سامنے باپ کو قتل کرنے والا ڈکیت گروہ گرفتار
کراچی، ڈکیتی میں مزاحمت پر بچوں کے سامنے باپ کو قتل کرنے والا ڈکیت گروہ گرفتار

کراچی پولیس نے ڈکیتی کے دوران مزاحمت پر بچوں کے سامنے باپ کو فائرنگ کرکے قتل کرنے والے سفاک ڈکیت گروہ کو گرفتار کر لیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق رواں برس 25 مارچ کے روز کراچی کے علاقے شاہ لطیف میں ڈاکوؤں نے لوٹ مار کے دوران وزیر علی نامی شہری کو مزاحمت پر قتل کردیا جس کا مقدمہ نمبر 506 نامعلوم ملزمان کے خلاف درج کیا گیا۔

شاہ لطیف پولیس نے جدید ٹیکنالوجی کی مدد سے اندھے قتل اور ڈکیتی کی واردات میں ملوث ملزمان کو حراست میں لے لیا۔ 20 سے زائد ڈکیتیوں میں ملوث سرغنہ سمیت 4 ڈاکوؤں کی گرفتاری میں ضلع ملیر کی اینٹی اسٹریٹ کرائم ٹیم نے اہم کردار ادا کیا۔

پولیس نے ملزمان کے قبضے سے وارداتوں میں استعمال کیا گیا اسلحہ بمعہ ایمونیشن، چھینے گئے 10 اسمارٹ فونز، نقد رقم اور 4 موٹر سائیکلز برآمد کیے۔ ملزمان سے مارچ کے دوران قتل کیے گئے شہری سے چھینی گئی موٹر سائیکل بھی تحویل میں لے لی گئی۔

گرفتار ڈکیت گروہ علاقے میں خوف کی علامت سمجھا جاتا ہے۔ ملزمان ڈکیتی میں مزاحمت پر فائرنگ کرکے شہریوں کو زخمی اور قتل کرنے سے دریغ نہیں کرتے تھے۔ ملزمان کے خلاف ضابطے کی کارروائی جاری ہے جنہیں تفتیشی حکام کے حوالے کردیا گیا۔

برآمد کیے گئے اسلحے کو فارنزک جانچ کیلئے روانہ کردیا گیا ہے۔ ایس ایس پی ملیر کا کہنا ہے کہ گرفتار ملزمان میں منیب الرحمان، امجد، سہیل اور شیر علی شامل ہیں جن سے تفتیش کے دوران مزید انکشافات متوقع ہیں۔ پولیس کا کہنا ہے کہ ملزمان کے خلاف سخت کارروائی ہوگی۔

یہ بھی پڑھیں: کراچی 2174 موبائل فونزاور426 موٹر سائیکلزسے محروم، 36 افراد قتل

Related Posts