شہری ہوشیار! آج سورج کراچی میں آگ برسائے گا، پارہ 40 ڈگری تک جانے کا امکان

مقبول خبریں

کالمز

zia-1-1-1
بازارِ حسن سے بیت اللہ تک: ایک طوائف کی ایمان افروز کہانی
zia-1-1-1
اسرائیل سے تعلقات کے بے شمار فوائد؟
zia-1-1
غزہ: بھارت کے ہاتھوں فلسطینیوں کا قتل عام؟

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

heatwave in karachi
کراچی میں سخت گرمی پڑے گی،محکمہ موسمیات نے وارننگ جاری کردی

کراچی: محکمہ موسمیات کی شہر میں گرمی بڑھنے کی وارننگ،آج کراچی میں شدید گرمی کی پیشگوئی، 23 سے 25 اپریل کے دوران گرمی بڑھنے کا امکان ہے، درجہ حرارت 38 سے 40 ڈگری کے درمیان رہ سکتا ہے۔

محکمہ موسمیات کے ہیٹ ویو سینٹر نے کراچی میں گرمی کی شدت میں اضافے کی وارننگ جاری کردی ہے، ہیٹ ویو سینٹر کے مطابق 23سے25اپریل کے دوران کراچی میں گرمی کی شدت میں اضافے کا امکان ہے۔

مزید پڑھیں:کورونا کے بڑھتے ہوئے کیسز، حکومت کا مزید سخت پابندیاں عائد کرنے کا فیصلہ

اس حوالے سے محکمہ موسمیات نے کہا ہے کہ دن میں درجہ حرارت 38 سے 40 ڈگری کے درمیان رہ سکتا ہے۔محکمہ موسمیات کے مطابق دن کے اوقات میں شمال مغرب سے گرم اور خشک ہوائیں چل سکتی ہیں، شام میں سمندری ہوائیں بحال ہونے کا امکان رہے گا۔

محکمہ موسمیات کے ڈی جی کا کہنا ہے کہ گرم ہواؤں کا مغربی سسٹم شمالی علاقوں سے رخصت ہورہا ہے جس کی وجہ سے کراچی ایک ہائی پریشر زون بن گیا ہے۔

مغربی ہواؤں کے سسٹم کی وجہ سے شہر میں ہوا کا رخ بھی تبدیل رہے گا۔طبی ماہرین نے شہریوں کو روزے کی حالت میں غیر ضروری طور پر گھروں سے نانکلنے کی ہدایت کی ہے۔

Related Posts