پاکستان کوچین سے کورونا ویکسین سینو واک کی 5 لاکھ خوارکوں کی ایک اور کھیپ موصول

مقبول خبریں

کالمز

Ceasefire or a Smokescreen? The US-Iran Next Dialogue of Disillusions
جنگ بندی یا دھوکہ؟ امریکا اور ایران کے درمیان فریب پر مبنی اگلا مکالمہ
Israel-Iran War and Supply Chain of World Economy
اسرائیل ایران جنگ اور عالمی معیشت کی سپلائی چین
zia-2-1-3
بارہ روزہ جنگ: ایران اور اسرائیل کے نقصانات کا جائزہ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

SinoVac vaccine

اسلام آباد: پاکستان ایئر فورس کے خصوصی طیارے کے ذریعے چین سے کورونا ویکسین سینو واک کی 5لاکھ خوراکوں کی ایک اور کھیپ پاکستان کو موصول ہوگئی۔

ترجمان دفتر خارجہ زاہد حفیظ چوہدری نے بتایا کہ ویکسین لانے والا پی اے ایف کا طیارہ اسلام آباد کے نور خان ایئربیس پہنچا۔ نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر نے واضح کیا کہ یہ ویکسین چین سے ادائیگی پر حاصل کی گئی ہے یہ مفت نہیں ملی۔

ڈرگ ریگولیٹری اتھارٹی آف پاکستان نے رواں ماہ کے شروع میں سینوواک کی ویکسین پاکستان میں فروخت کرنے کی اجازت دی تھی جبکہ سینو واک کی 5 لاکھ خوراکیں نجی شعبے کے تحت فروخت کی جائینگی۔

مزید پڑھیں:کورونا پاکستان میں مزید 144 زندگیاں نگل گیا، 5ہزار870نئےشکار

اس سے قبل وزارت صحت کے ترجمان نے کہا تھا کہ پاکستان کو کین سائنو اور سینوفارم ویکسین کی 10 لاکھ خوراکیں چین سے ملی ہیںجبکہ 31 مارچ کوپاکستان نے چین سے کین سائنوویکسین کی بھی پہلی کھیپ وصول کی تھی۔

پاکستان نے ویکسی نیشن مہم کا آغاز فروری میں چین کی حکومت کی طرف سے دی گئی ویکسین سے کیا تھا، ویکسی نیشن مہم فرنٹ لائن ہیلتھ کیئر ورکرز اور سینئر شہریوں کی ٹیکہ لگانے کے ساتھ شروع ہوئی۔ حکومت نے اب 50 سال سے زیادہ عمر کے لوگوں کی رجسٹریشن کرلی ہے۔

Related Posts