کورونا پاکستان میں مزید 144 زندگیاں نگل گیا، 5ہزار870نئےشکار

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

اسلام آباد: پاکستان میں کورونا وائرس کی تباہ کاریاں جاری، وباء نے مزید 144 افراد کو موت کے گھاٹ اتار دیا،5ہزار870نئےکیسز سامنے آگئے۔

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کے مطابق پاکستان میں مزید 144 اموات کے بعدکورونا سے مجموعی ہلاکتوں کی تعداد 16 ہزار842تک پہنچ گئی جبکہ متاثرہ افراد کی مجموعی تعداد 7 لاکھ 84ہزار108ہو گئی ہے۔

کورونا کے سبب سب سے زیادہ اموات پنجاب میں ہوئی ہیں جہاں7 ہزار799افراد جان کی بازی ہار چکے ہیں جبکہ سندھ میں 4 ہزار576، خیبر پختونخوا 3 ہزار29، اسلام آباد 652، گلگت بلتستان 104، بلوچستان میں 227 اور آزاد کشمیر میں 455 افراد جان کی بازی ہار چکے ہیں۔

مزید پڑھیں:کورونا کیسز میں اضافہ، وزیر اعظم نے آج این سی سی کااجلاس طلب کرلیا، سخت فیصلے متوقع

این سی او سی کے مطابق ملک بھرمیں فعال کیسز کی تعداد84 ہزار976ہے اور6لاکھ 82 ہزار290 افراد کورونا سے صحت یاب ہوچکے ہیں۔کورونا وائرس پاکستان میں تیزی سے پھیل رہا ہے۔ نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کی جانب سے پاکستان کے 26 اضلاع ہائی رسک قرار دیئے گئے ہیں۔

اسلام آباد میں کورونا کیسز کی تعداد 71ہزار150، خیبر پختونخوا ایک لاکھ 10ہزار875، پنجاب2لاکھ 82 ہزار 469، سندھ 2 لاکھ 75 ہزار815، بلوچستان21 ہزار365، آزاد کشمیر16ہزار193اور گلگت بلتستان میں5 ہزار241 افراد کورونا سے متاثر ہوچکے ہیں۔