سہ فریقی افغان امن مذاکرات آج استنبول میں ہونگے

مقبول خبریں

کالمز

Ceasefire or a Smokescreen? The US-Iran Next Dialogue of Disillusions
جنگ بندی یا دھوکہ؟ امریکا اور ایران کے درمیان فریب پر مبنی اگلا مکالمہ
Israel-Iran War and Supply Chain of World Economy
اسرائیل ایران جنگ اور عالمی معیشت کی سپلائی چین
zia-2-1-3
بارہ روزہ جنگ: ایران اور اسرائیل کے نقصانات کا جائزہ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

Afghan peace talks

انقرہ: پاکستان، افغانستان اور ترکی کے وزرائے خارجہ آج استنبول میں افغان امن مذاکرات میں شریک ہونگے، طالبان اس بات چیت میں شریک نہیں ہونگے۔

ترکی کی وزارت خارجہ نے کہا ہے کہ جمعہ کو ہونے والے اس سہ طرفہ اجلاس میں افغان امن عمل ، سلامتی، توانائی، رابطے اور غیر منظم شعبوں میں تعاون سے متعلق حالیہ پیشرفت کا احاطہ کیا جائے گا۔

مزید پڑھیں:افغان امن عمل کے لئے کوششیں جاری رکھنے پر وزیراعظم اور ترک صدر میں اتفاق

چند روز قبل وزیراعظم پاکستان اور ترک صدر کے درمیان دوطرفہ تعلقات کو اسٹریٹجک معاشی شراکت میں تبدیل کرنے کے لئے اعلیٰ سطح کے تبادلے بڑھانے پر اتفاق کیا گیا تھا۔

دونوں رہنماؤں نے ٹیلیفونک رابطے کے دوران ایک دوسرے کو رمضان مبارکباد کے پیغامات دیئے۔ اس موقع پر وزیراعظم عمران خان نے افغان امن عمل میں ترکی کے کردار کی تعریف کی۔

وزیراعظم عمران خان نے افغانستان سے امریکی افواج کے انخلاء کے بعد سیاسی حل کی اہمیت پر زور دیتے ہوئے کہا کہ پاکستان نے امریکا طالبان امن معاہدے، انٹرا افغان مذاکرات کی مکمل حمایت اور مدد کی ہے۔

وزیراعظم کا کہنا تھ کہ پاکستان افغانستان میں پائیدار قیام امن کے لئے کوششیں جاری رکھے گا۔ انٹرا افغان مذاکرات ایک تاریخی موقع ہے، افغان قیادت کو وسیع البنیاد اور جامع سیاسی تصفیے کے اس موقع سے فائدہ اٹھانا چاہئے۔

Related Posts