سندھ میں کورونا کے یوکے ویرینٹ کیسز رپورٹ ہوئے ہیں،ڈاکٹرعذرا پیچوہو

مقبول خبریں

کالمز

"Conspiracies of the Elites Exposed!"
سرمایہ داروں کی خوشحالی، عوام کی غربت، پاکستان کی معیشت کا کھلا تضاد
Munir-Ahmed-OPED-750x750-1
پرتگال اور پاکستان کے درمیان 75 سالہ خوشگوار سفارتی تعلقات
Munir-Ahmed-OPED-750x750-1
دھوکا دہی کے بدلے امن انعام؟

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

جون اور جولائی میں انڈین ڈیلٹا ویریئنٹ کے 35 کیسز رپورٹ ہو چکے، وزیر صحت سندھ
جون اور جولائی میں انڈین ڈیلٹا ویریئنٹ کے 35 کیسز رپورٹ ہو چکے، وزیر صحت سندھ

کراچی:وزیرصحت سندھ ڈاکٹر عذرا پیچوہونے کہاہے کہ ملک کے دیگر صوبوں کے بعد سندھ میں بھی کرونا کے یوکے ویرینٹ کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔

اپنے بیان میں انہوں نے کہاکہ کراچی میں کی جانے والی جینومیک اسٹڈی کے مطابق 50فیصد سیمپلز میں یو کے ویرینٹ کی تصدیق ہوئی ہے۔

ڈاکٹر عذرا پیچوہو کا کہنا تھا کہ کورونا وائرس کا یہ ویرینٹ بہت تیزی سے پھیلتا ہے، اور زیادہ خطرناک بھی ہے۔سندھ سے پہلے پنجاب اور کے پی کے میں اس وائرس سے متاثر ہونے کی وجہ سے بہت سی اموات ہوئی ہیں۔

وزیر صحت سندھ نے کہاکہ عید کی وجہ سے شاپنگ اور دیگر خریداری کے دوران رش کے اوقات میں وائرس کے تیزی سے پھیلنے کا خطرہ ہے۔رش کے دوران احتیاط سے کام لیں اور ایس او پیز عمل کرنا ضروری ہے۔

وزیر صحت سندھ نے کہاکہ کرونا سے بچاؤ کی ویکسینیشن کے لیے مختص سینٹرز افطاری کے بعد بھی کھلے رہیں گے۔ڈاکٹرعذراپیچوہونے کہاکہ 50سال سے زیادہ عمر کے افراد خود کو 1166 پر رجسٹرڈ کر کے ویکسین لگوائیں، تا کہ وائرس سے محفوظ رہ سکیں۔

مزید پڑھیں: حکومت نے ملک میں دوبارہ سخت لاک ڈاؤن کی وارننگ جاری کردی

Related Posts