شوگر اسکینڈل کی تحقیقات،میاں اسلم اقبال اور سمیع اللہ چوہدری 4 مئی کو نیب طلب

مقبول خبریں

کالمز

Ceasefire or a Smokescreen? The US-Iran Next Dialogue of Disillusions
جنگ بندی یا دھوکہ؟ امریکا اور ایران کے درمیان فریب پر مبنی اگلا مکالمہ
Israel-Iran War and Supply Chain of World Economy
اسرائیل ایران جنگ اور عالمی معیشت کی سپلائی چین
zia-2-1-3
بارہ روزہ جنگ: ایران اور اسرائیل کے نقصانات کا جائزہ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

Sugar scandal probe: NAB summons Mian Aslam Iqbal on May 4

لاہور :قومی احتساب بیورو نے میاں اسلم اقبال اور سمیع اللہ چوہدری کو شوگر اسکینڈل کی تحقیقات کیلئے 4 مئی کو طلب کیا ہے، صوبائی وزراء کو راولپنڈی کے دفتر میں پیش ہونے کی ہدایت کی گئی ہے۔

میاں اسلم اقبال اور سمیع اللہ چوہدری سے کہا گیا ہے کہ وہ چینی پرسبسڈی سے متعلق 2018 سے لے کر 2019 تک ریکارڈ ہمراہ لائیں،ایکسپورٹ پرمٹ کی دستاویزات بھی طلب کرلی گئی ہیں۔

یاد رہے کہ نیب منی لانڈرنگ ایکٹ ، 2010 کے تحت شوگر اسکینڈل کی تحقیقات کررہی ہے،اس معاملے سے متعلق ذرائع نے بتایا ہے کہ ایک مشترکہ تحقیقاتی ٹیم سرکاری ممبروں سے پوچھ گچھ کرے گی۔

مزید پڑھیں: پنجاب فوڈ اتھارٹی کی بڑی کارروائی، مضرِ صحت جوس کی 30 ہزار بوتلیں تلف

نیب نے شوگر سبسڈی اسکینڈل کی تحقیقات کیلئے مشترکہ تحقیقاتی ٹیم تشکیل دی تھی جس میں دو انویسٹی گیشن افسران، فنانشل ایکسپرٹ، لیگل کنسلٹنٹ، شوگر انڈسٹری کے معاملات کے بارے میں تجربہ رکھنے والے ایکسپرٹ، فرانزک ایکسپرٹ اور کیس افسروایڈیشنل ڈائریکٹر اور متعلقہ ڈائریکٹر شامل ہیں۔

مشترکہ تحقیقاتی ٹیم تحقیقات کو شفاف، غیر جانبدارانہ اور میرٹ پر کام مکمل کرنے کیلئے تمام صوبوں سے چینی سبسڈی سے متعلق مکمل تفصیلات معلوم کرنے کے علاوہ ایس ای سی پی سے متعلقہ کمپنیوں کی مالی اور آڈٹ رپورٹس اور دیگر متعلقہ اداروں سے معلومات حاصل کرکے معاملہ کی تہہ تک پہنچنے کی ہدایت کی گئی تھیں۔

Related Posts