سابق چیئرمین پیمرا ابصار عالم پر نامعلوم شخص کی فائرنگ کا مقدمہ درج، تفتیش شروع

مقبول خبریں

کالمز

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

سابق چیئرمین پیمرا ابصار عالم پر نامعلوم شخص کی فائرنگ کا مقدمہ درج، تفتیش شروع

وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں سابق چیئرمین پیمرا اور سینئر صحافی ابصار عالم پر نامعلوم شخص کی فائرنگ کا مقدمہ درج کر لیا گیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق سابق چیئرمین پیمرا ابصار عالم پر حملے کا مقدمہ تھانہ شالیمار کے اے ایس آئی کی مدعیت میں ایک نامعلوم شخص کے خلاف درج کیا گیا جس میں اقدامِ قتل کی دفعات شامل ہیں۔

سینئر صحافی اور سابق چیئرمین پیمرا ابصار عالم کا مؤقف ہے کہ میں شام کے وقت اپنے گھر کے سامنے پارک میں چہل قدمی کر رہا تھا اور اسی دوران شلوار قمیض میں ملبوس نامعلوم شخص اسلحہ لے کر آگیا۔

سابق چیئرمین پیمرا کا کہنا ہے کہ نامعلوم شخص نے مجھ پر فائرنگ کی۔ ایک گولی میرے پیٹ میں لگ گئی۔ ملزم کے خلاف قانونی کارروائی کی جائے جسے میں سامنے آنے پر پہچان سکتا ہوں۔ 

یاد رہے کہ اِس سے قبل سینئر صحافی اور سابق چیئرمین پیمرا ابصار عالم پر ایف الیون پارک میں چہل قدمی کے دوران ایک نامعلوم شخص نے فائرنگ کردی، جس کے نتیجے میں ابصار عالم شدید زخمی ہوگئے۔

گزشتہ روز پیش آنے والے واقعے کے بعد سابق چیئرمین پیمرا ابصار عالم کو معروف اسپتال منتقل کردیا گیا،ابصار عالم کو پیٹ میں گولی لگی تھی۔نامعلوم شخص فائرنگ کرکے فرار ہوگیا تھا۔

مزید پڑھیں: سینئر صحافی اور سابق چیئرمین پیمرا ابصار عالم پرفائرنگ، شدید زخمی

Related Posts