بابراعظم بھارتی کرکٹ ٹیم کے کپتان کوہلی کا ایک اورریکارڈ توڑنے کے قریب

مقبول خبریں

کالمز

Ceasefire or a Smokescreen? The US-Iran Next Dialogue of Disillusions
جنگ بندی یا دھوکہ؟ امریکا اور ایران کے درمیان فریب پر مبنی اگلا مکالمہ
Israel-Iran War and Supply Chain of World Economy
اسرائیل ایران جنگ اور عالمی معیشت کی سپلائی چین
zia-2-1-3
بارہ روزہ جنگ: ایران اور اسرائیل کے نقصانات کا جائزہ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

Babar Azam
Babar Azam

لاہور:قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان بابراعظم سے بھارتی کرکٹ ٹیم کے کپتان ویرات کوہلی کے ایک اور ریکارڈ کو خطرہ پیدا ہوگیا۔بابر اعظم ریکارڈ کے قریب تر پہنچ گئے۔

قومی ٹیم کے کپتان بابر اعظم ٹی20 انٹرنیشنل میں تیز ترین2 ہزار رنز بنانے کے عالمی ریکارڈ کے قریب ہیں جو ابھی ویرات کوہلی کے پاس ہے۔بابر اعظم کو ٹی20 انٹرنیشنل میں 2 ہزار رنز مکمل کرنے کے لیے مزید 60 رنز درکار ہیں۔

بابراعظم زمبابوے سے سیریز میں 60رن بنا کر تیز ترین2 ہزار رنز بنانے والے بیٹسمین بن جائیں گے، بابر اعظم 49 میچ میں 1940 رنز بنا چکے ہیں۔

واضح رہے کہ تیز ترین 2 ہزار رنز بنانے کا ریکارڈ بھارتی کپتان ویرات کوہلی کے پاس ہے، ویرات کوہلی نے 56 ٹی ٹونٹی میچز میں سنگ میل عبور کیا۔

بابر اعظم 2 ہزار رنز بنانے والے دنیا کے 11 ویں بیٹسمین ہوں گے، بابر اعظم ون ڈے کرکٹ کی عالمی رینکنگ میں پہلے نمبر پر جبکہ ٹی 20 رینکنگ میں تیسرے نمبر پر ہیں۔بابر اعظم کے تیزی سے ریکارڈ ز بنانے پر بھارتیوں میں تشویش کی لہر دوڑ گئی ہے۔

مزید پڑھیں: انڈور اور گلی کرکٹ ہمیں نئی چیزیں سکھاتی ہے، شعیب اختر

Related Posts