لاہور: حکومتی وفد کے ساتھ کامیاب مذاکرات کے بعد کالعدم تحریک لبیک پاکستان نے لاہور میں جاری دھرنا ختم کرنے کا اعلان کردیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق دھرنا ختم کرنے کا اعلان مولانا قاضی محمود اعوان سمیت کالعدم ٹی ایل پی کے شوریٰ ارکان نے کیا ہے۔
مولانا قاضی محمود اعوان نے کا کارکنان سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ وہ احتجاج ختم کردیں، کارکنوں سے گزارش ہے سڑکوں سے رکاوٹیں بھی ہٹا دیں۔
اس سے قبل اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر کی زیر صدارت ہونے اہم ترین اجلاس میں فرانسیسی سفیر سے متعلق قرارداد بحث کیلئے منظور کی گئی تھی۔
قرارداد کا متن مندرجہ ذیل ہے
یہ ایوان فرانسیسی میگزین کی جانب سےنبیﷺکی شان میں گستاخی کی مذمت کرتاہے۔
فرانسیسی صدر کی گستاخی کرنیوالے عناصر کی حوصلہ افزائی افسوسناک ہے۔
فرانسیسی سفیر کو ملک بدر کرنے کے مسئلے پر بحث کی جائے۔
یورپی ممالک بالخصوص فرانس کو معاملے کی سنگینی سے آگاہ کیا جائے۔
تمام مسلم ممالک سے معاملے پر سیر حاصل بات کی جائے۔
اس مسئلے کو اجتماعی طور پر بین الاقوامی فورمزپر اٹھایا جائے۔
فرانسیسی سفیر ملک بدر کرنے کیلئے پارلیمنٹ سے رائے لی جائے۔
فرانسیسی سفیر کو کیوں نہ ملک بدر کیاجائے۔
قرار داد میں پیش کی گئیں تجاویز
مذہبی معاملات پر احتجاج کیلئے ملک کے مختلف مقامات پر جگہ فراہم کی جائے۔
سڑکوں کی بندش کے بجائے احتجاج کیلئے مخصوص مقامات کا تعین کیاجائے۔
یہ بھی پڑھیں : آئی جی سندھ کی پولیس اہلکاروں کو فرنٹ لائن ورکرز میں شامل کرنے کی درخواست