مکڈونلڈز کے صارفین کی کورین بینڈ بی ٹی ایس کے ہمراہ عالمی دعوت آئندہ ماہ ہوگی

مقبول خبریں

کالمز

Ceasefire or a Smokescreen? The US-Iran Next Dialogue of Disillusions
جنگ بندی یا دھوکہ؟ امریکا اور ایران کے درمیان فریب پر مبنی اگلا مکالمہ
Israel-Iran War and Supply Chain of World Economy
اسرائیل ایران جنگ اور عالمی معیشت کی سپلائی چین
zia-2-1-3
بارہ روزہ جنگ: ایران اور اسرائیل کے نقصانات کا جائزہ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

مکڈونلڈز کے صارفین کی کورین بینڈ بی ٹی ایس کے ہمراہ عالمی دعوت آئندہ ماہ ہوگی
مکڈونلڈز کے صارفین کی کورین بینڈ بی ٹی ایس کے ہمراہ عالمی دعوت آئندہ ماہ ہوگی

مشہورومعروف عالمی فوڈ چین مکڈونلڈز نے صارفین کو کورین میوزیکل بینڈ بی ٹی ایس کے ہمراہ خصوصی دعوت دینے کا اہتمام کیا ہے۔

پاکستان میں مغربی موسیقی کے دلدادہ عموماً کم پائے جاتے ہیں تاہم بی ٹی ایس نامی یہ میوزیکل بینڈ پاکستان سمیت دنیا کے متعدد ممالک میں بے انتہا مقبولیت حاصل کر رہا ہے۔ پاکستان میں بینڈ کے مداحوں میں تیزی سے اضافہ ہورہا ہے۔

آئندہ ماہ 26 مئی سے امریکا اور دیگر 11 ممالک میں مکڈونلڈز نے بی ٹی ایس کے ہمراہ دعوتِ طعام کا اہتمام کیا ہے اور آئندہ 2 مہینوں مئی اور جون میں مکڈونلڈز دنیا کے 50 ممالک میں بی ٹی ایس کے ہمراہ دعوتِ طعام کا اہتمام کرے گا۔

معروف فوڈ چین مکڈونلڈز نے ماضی میں ٹراوس اسکاٹ اور جے بیلون کے ہمراہ بھی اسی طرح محدود مدتی دعوتِ طعام کا اہتمام کیا تھا۔ بی ٹی ایس دعوتِ طعام میں چکن مک نگٹس، میڈیم فرائز، میڈیم کوک اور پہلی بار امریکی سویٹ چلی اور کاجن ساسز پیش کی جائیں گی۔

دوسری جانب بی ٹی ایس بینڈ بھی مکڈونلڈز فوڈ چین کا دلدادہ ہے جس کا کہنا ہے کہ ہم دنیا کے ساتھ بی ٹی ایس کے بین الاقوامی طعام میں شراکت داری کیلئے بہت بے چین ہیں جو مکڈونلڈز پیش کر رہا ہے۔ امریکی صارفین بی ٹی ایس طعام کیلئے مکڈونلڈ کی ایپ سے آرڈر دے سکتے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: صحیفہ جبار نے بال کٹوا کر عطیہ کردیئے، مداحوں نے نیا انداز پسند کر لیا

Related Posts