راولپنڈی کے 10علاقوں میں اسمارٹ لاک ڈاؤن نافذ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

کراچی،ضلع وسطی کے 4 ٹاؤنز میں مائیکرو اسمارٹ لاک ڈاؤن نافذ
کراچی،ضلع وسطی کے 4 ٹاؤنز میں مائیکرو اسمارٹ لاک ڈاؤن نافذ

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

راولپنڈی :کورونا کیسز میں اضافے کے باعث راولپنڈی کے 10علاقوں میں اسمارٹ لاک ڈاؤن کا اعلان کردیا گیا، اسمارٹ لاک ڈاؤن 27 اپریل تک نافذ رہے گا۔

راولپنڈی کی ضلعی انتظامیہ کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق کورونا کے بڑھتے ہوئے کیسز کے باعث راولپنڈی کے دس علاقوں میں ا سمارٹ لاک ڈاؤن کر دیا گیا ہے۔

راولپنڈی کے تبارک لائن اڈیالہ روڈ، جوڈیشل اپارٹمنٹ سول لائن، کشمیر ہاوس مندرہ، محلہ گلشن سعید چکری روڈ، کمال آباد گلی نمبر 3، ٹنچ بھاٹہ، پشاور روڈ لائن نمبر 5 سے کیسز رپورٹ ہوئے تھے۔

ہاشمی کالونی واہ کینٹ، وارڈ نمبر 9 گوجر خان ،چہاری بنجرال ،گوجر خان اورڈھوک چنیال گوجر خان میں بھی اسمارٹ لاک ڈاؤن کردیا گیا جبکہ اسمارٹ لاک ڈاؤن والے علاقوں میں سبزی فروٹ، میڈیکل اسٹور، آٹا چکی سمیت بیکری جنرل اسٹور،پیٹرول پمپ کھلے رہیں گے۔

مزید پڑھیں:اسلام آباد پولیس کا غریب محنت کش پر تشدد، نوجوان کے جسم پر نشان پڑ گئے

واضح رہے کہ پاکستان میں کورونا کے مزید 5 ہزار 445نئے کیسز رپورٹ ہوئے جبکہ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 137 مزید شہری انتقال کر گئے ہیں۔

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کے جاری کردہ اعدادوشمار کے مطابق ملک بھر میں کورونا سے 7 لاکھ 66 ہزار 882افراد متاثر جبکہ 16 ہزار 453جاں بحق ہو گئے۔4 ہزار494 افراد کی حالت تشویشناک ہے۔

کورونا وائرس کی تشخیص کیلئے ملک بھر میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 68ہزار 2 ٹیسٹ کیے گئے، اب تک کیے گئے ٹیسٹ کی تعداد 1 کروڑ 12 لاکھ 72 ہزار 531 ہو گئی۔ کورونا ٹیسٹ کا نتیجہ مثبت آنے کی شرح 8 فیصد رہی۔

Related Posts