راولپنڈی : کالعدم تحریک لبیک کے کارکن وفاقی وزیرداخلہ شیخ رشید کی رہائش گاہ پہنچ گئے، لال حویلی کا گھیراؤ، شدید نعرے بازی، پولیس اور رینجرز کی بھاری نفری موقع پر پہنچ گئی۔
لاہور میں مظاہرین کے خلاف آپریشن کیخلاف کالعدم تحریک لبیک کے کارکن بڑی تعداد میں راولپنڈی میں شیخ رشید احمد کی رہائش گاہ پہنچ گئے ہیں اور وفاقی وزیر داخلہ کیخلاف شدید نعرے بازی کی جارہی ہے۔
مظاہرین کی جانب سے ہنگامہ آرائی کے پیش نظر پولیس اور رینجرز کی بھاری نفری شیخ رشید کی رہائش گاہ پر پہنچ گئی ہے تاہم مظاہرین کی جانب سے وفاقی وزیر داخلہ کیخلاف نعرے بازی کا سلسلہ جاری ہے۔
Huge protest erupted outside Lal Haveli, #Rawalpindi ( Residence of Sheikh Rashid????). pic.twitter.com/WOLJujHMbv
— LONE WOLF (@Lone_wolf110) April 19, 2021