ہالی ووڈ فلموں میں مسلمان دہشت گرد کا کردار ادا کرتے کرتے اکتا گیا تھا۔طاہر رحیم

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

ماضی کی فلموں میں دہشت گرد مسلمان ہوتے تھے، اب تبدیلی آگئی ہے۔طاہر رحیم
ماضی کی فلموں میں دہشت گرد مسلمان ہوتے تھے، اب تبدیلی آگئی ہے۔طاہر رحیم

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

الجیرین نژاد فرانسیسی اداکار طاہر رحیم نے کہا ہے کہ میں ماضی کی فلموں میں جرائم پیشہ کردار ادا کرتا تھا جو مسلمان دہشت گرد ہوتے تھے تاہم وقت گزرنے کے ساتھ میں ایسے کرداروں سے بے زار ہوگیا۔

تفصیلات کےمطابق الجیرین نژاد فرانسیسی اداکار طاہر رحیم نے کہا کہ بلاشبہ روایتی رول ادا کرنے سے کام میں کوئی خاص دلچسپی پیدا نہیں ہوتی اور پھر وہ وقت آیا جب میں ایسے کرداروں سے اکتا گیا جو زیادہ تر مسلم دہشت گرد ہوتے تھے۔

اے پرافٹ اور دی ماریٹینین نامی فلموں اور ٹی وی سیریز دی سرپنٹ میں کام کرنے والے اداکار طاہر رحیم نے کہا کہ گزشتہ 3 سال سے مجھے الگ رول ملنا شروع ہوئے لیکن اس سے قبل مجھے وہ نہیں دیا جارہا تھا جو میں کرنا چاہتا تھا۔

اداکار طاہر رحیم نے کہا کہ میں صرف کارکردگی کی بناء پر ایسے رولز نہیں کرنا چاہتا۔ مجھے ایک برے فرانسیسی شخص یا فرانسیسی عاشق مزاج شخص جیسے کردار بھی دئیے گئے اور یہ سب کردار دلچسپ ثابت نہیں ہوسکے تاہم آج کل ہالی ووڈ کے علاوہ یورپ سے بھی اچھے رولز مل رہے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: ماڈل و اداکارہ صبا قمر کی تصویر سوشل میڈیا پر وائرل

Related Posts