اب فرانسیسی سفیر کو نکالے بغیر مسئلہ نہیں ہوگا، اہلِ سنت علماء نے بھی فیصلہ سنادیا

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

ahle-sunnat scholars meeting in rawalpindi

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

راولپنڈی :اہلِ سنت مکاتبِ فکر کے علماء کا اجلاس، حکومت اور کالعدم تحریک لبیک کے درمیان جاری کشیدگی پر غور، فرانسیسی سفیر کی بیدخلی پر اتفاق ہوگیا۔

ملک کی موجودہ صورت حال کا جائزہ لینے کے لیے جمعیت اہلسنت کے رہنماؤںاور اہم دینی و سیاسی جماعتوں کے قائدین کا ہنگامی اجلاس جامع مسجد صدیق اکبر، آلہ آباد راولپنڈی میں شیخ الحدیث مولانا قاضی عبدالرشید کی صدارت اور مولانا پیر عتیق الرحمٰن کی سرپرستی میں منعقد ہوا۔

اجلاس کے شرکاء نے سانحہ لاہور پر گہرے رنج و غم کا اظہار کرتے ہوئے اس کی پرزور مذمت کی اور لاہور میں طاقت کے ظالمانہ استعمال کو بدترین فاشزم قرار دیتے ہوئے حکومت سے فوری مستعفی ہونے اور شہداء کے قاتلوں کو نشان عبرت بنانے کا مطالبہ کیا۔

اجلاس کے شرکاء نے وطن عزیز پاکستان میں ناموس رسالت اور عقیدہ ختم نبوت کے تحفظ کے عزم کا اظہار کرتے ہوئے واضح کیا کہ ناموس رسالت اور ختم نبوت کے مسئلے میں تمام مسلمان بلاتفریق ایک پیج پر ہیں اور عقیدہ ختم نبوت اور ناموس رسالت کے معاملے میں کسی قسم کی کوتاہی ،ناموس رسالت سے متعلقہ قوانین میں تبدیلی سمیت کسی بھی کوشش اور سازش کا ڈٹ کر مقابلہ کیا جائے گا اور ایسی کوئی سازش ہرگز کامیاب نہیں ہونے دی جائے گی۔

اجلاس کے شرکاء نے فریقین سے مصالحت کی اپیل کی اور فریقین کو متنبہ کیا کہ وہ حالات کو ایسے رخ پر مت جانے دیں جن سے اسلام اور ملک دشمن فائدہ اٹھائیں اور ملک وملت کو نقصان اٹھانا پڑے ۔

انہوں نے کہا کہ ہر معاملہ بالآخر بات چیت پر منتج ہوتا ہے اس لیے ملک کے ممتاز علماء کرام کے ذریعے مذاکرات کروائے جائیں اور تمام حل طلب امور حل کیے جائیں۔اجلاس کے شرکاء نے فرانسیسی سفیر کی بے دخلی کے مطالبے کی تائید کرتے ہوئے کہا کہ اب تو سفیر کی بے دخلی کے بغیر حالات پر قابو نہیں پایا جا سکتا ،اس لیے حکومت ہٹ دھرمی سے کام نہ لے اور فرانسیسی سفیر کو بے دخل کردے۔

مزید پڑھیں:کالعدم تحریک لبیک اور حکومت کے مذاکرات، حامد رضا کی قیادت میں سعد رضوی سے آج ملاقات متوقع

اجلاس میں شیخ الحدیث مولانا قاضی مشتاق احمد، مولانا اشرف علی، مولانا ظہوراحمدعلوی، مولانا نذیر فاروقی، مفتی عبدُالسلام، مولانا عبدُالمجید ہزاروی، مولانا مسعودالرحمٰن عثمانی، مفتی محمداویس عزیز، مولانا شریف ہزاروی، مفتی عبداللہ، مفتی مجیب الرحمن، مولانا ادریس حقانی، ڈاکٹر ضیاء الرحمٰن امازئی، مولانا سعید سرور، مولانا پیر ابوبکر عزیز، قاری فضل ربی، شرجیل میر، مفتی محمدزکریا، حافظ زین اعجاز، ملک عثمان سمیت دیگر نے شرکت کی۔

اجلاس کے شرکاء نے قائد جمعیت مولانا فضل الرحمٰن کے مؤقف اور مولانا مفتی منیب الرحمن کی طرف سے ملک بھر میں شٹر ڈاون اور پہیہ جام ہڑتال کے اعلان کی بھی تائید کی اور ہڑتال کی مکمل حمایت کا بھی اعلان کیا۔

علماء کمیٹی اکابرین اور تمام مسالک سے فی الفور رابطہ کرکے اگلے لائحہ عمل کا اعلان جلد ہوگا، اجلاس کے شرکاء نے موجودہ نازک صورت حال کے دوران شہید ہونے والوں کے درجات کی بلندی اور زخمیوں کی جلد صحت یابی کے لیے دعا بھی کی۔ اجلاس کے شرکاء نے قوم سے اپیل کی کہ وہ توبہ و استغفار، دُعا، رجوع الی اللہ اور درودشریف کی کثرت کا اہتمام کریں۔

Related Posts