کالعدم ٹی ایل پی کا احتجاج، شہروز سبزواری کی وزیرِ اعظم سے تشدد روکنے کی اپیل

مقبول خبریں

کالمز

"Conspiracies of the Elites Exposed!"
سرمایہ داروں کی خوشحالی، عوام کی غربت، پاکستان کی معیشت کا کھلا تضاد
Munir-Ahmed-OPED-750x750-1
پرتگال اور پاکستان کے درمیان 75 سالہ خوشگوار سفارتی تعلقات
Munir-Ahmed-OPED-750x750-1
دھوکا دہی کے بدلے امن انعام؟

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

کالعدم ٹی ایل پی کا احتجاج، شہروز سبزواری کی وزیرِ اعظم سے قتل و غارت روکنے کی اپیل
کالعدم ٹی ایل پی کا احتجاج، شہروز سبزواری کی وزیرِ اعظم سے قتل و غارت روکنے کی اپیل

پاکستانی ڈرامہ انڈسٹری کے معروف اداکار شہروز سبزواری نے کالعدم ٹی ایل پی کے ملک گیر احتجاج کے دوران وزیرِ اعظم عمران خان سے تشدد روکنے کی اپیل کی ہے۔

تفصیلات کے مطابق ڈرامہ سیریل نند میں اداکاری کے جوہر دکھانے والے شہروز سبزواری نے انسٹا گرام پر اپنے پیغام میں دعویٰ کیا کہ لاہور پولیس اور حکومت نے درجنوں مظاہرین کی جانیں لیں۔ شہروز سبزواری نے سوال اٹھایا کہ آج میڈیا کیوں خاموش ہے؟ 

اداکار شہروز سبزواری نے وزیرِ اعظم عمران خان سے مخاطب ہو کر جبروتشدد روکنے کی اپیل کرتے ہوئے کہا کہ اگر آپ نے ایک معاہدہ دستخط کرنے کے باوجود پورا نہیں کیا تو آپ کو گفت و شنید سے مسئلہ حل کرنا چاہئے تھا لیکن آپ نے گولیاں برسانے اور براہِ راست فائرنگ کا راستہ اپنایا۔

شہروز سبزواری نے مزید کہا کہ حکومت مظاہرین کے خلاف جو اقدامات اٹھا رہی ہے، وہ ملک کو انتشار کی طرف دھکیل دیں گے۔ مجھے نہیں معلوم کہ حکومت کس کو خوش کرنے کی کوشش کر رہی ہے؟

یہ بھی پڑھیں: اداکارہ حبا بخاری نے خوبصورت نعت سنا دی، مداحوں کا خراجِ تحسین

Related Posts