ملیر سے تحریک طالبان باجوڑی گروپ کا دہشت گرد گرفتار

مقبول خبریں

کالمز

"Conspiracies of the Elites Exposed!"
سرمایہ داروں کی خوشحالی، عوام کی غربت، پاکستان کی معیشت کا کھلا تضاد
Munir-Ahmed-OPED-750x750-1
پرتگال اور پاکستان کے درمیان 75 سالہ خوشگوار سفارتی تعلقات
Munir-Ahmed-OPED-750x750-1
دھوکا دہی کے بدلے امن انعام؟

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

Karachi police arrest TTP terrorist in Malir

کراچی :کالعدم تحریک طالبان باجوڑی گروپ کا دہشت گرد ملیر سے گرفتار، پولیس نے اسلحہ برآمد کرلیا، مقدمہ درج کرکے تفتیش شروع کردی گئی۔

دہشت گرد افغانستان سے تربیت یافتہ ہے،عثمان غنی عرف عرفان 2019 میں طالبان کمانڈر قاری عبیداللہ عرف قاری ثاقب کے پاس افغانستان گیا تھا۔

گرفتار دہشت گرد نے جدید اقسام کے اسلحے اور بارود چلانے کی تربیت افغانستان سے حاصل کی اور بارڈر کے قریب چارمنگ باجوڑ کے مقام پرسیکورٹی فورسز پر حملہ کیا، جس میں ایک سپاہی نے جام شہادت نوش کیا۔

مزید پڑھیں:زاہدلاڈلا کادست راست گینگ وار دہشت گردنصیر عرف دیش لیاری سے گرفتار

2020 میں گرفتار دہشت گرد نے ہجرت اللہ عرف مجلس عرف جٹ کو کراچی میں بھاری رقوم دینے کا انکشاف کیا۔عثمان غنی اپنے ساتھیوں کیساتھ فیس بک کے ذریعے رابطے میں رہتا تھا۔

گرفتار دہشت گرد باجوڑ کے علاقے سے افغانستان آنے اور جانے کے خفیہ راستوں کے متعلق مکمل معلومات رکھتا ہے۔پولیس نے دہشت گرد کے قبضے سے غیر قانونی اسلحہ بمعہ ایمونیشن تحویل میں لے لیا۔

واضح رہے کہ پولیس نے انٹیلی جنس اطلاعات پر چھاپہ مار کارروائی کی مگرفتار دہشت گرد کیخلاف مقدمہ درج کر لیا گیا،دہشت گرد سے پوچھ گچھ جاری، مزید انکشافات اور گرفتاریاں متوقع ہیں۔

Related Posts