کراچی، شرافی گوٹھ سے پولیس کو مطلوب منشیات فروش گرفتار، 5 کلوگرام چرس برآمد

مقبول خبریں

کالمز

Ceasefire or a Smokescreen? The US-Iran Next Dialogue of Disillusions
جنگ بندی یا دھوکہ؟ امریکا اور ایران کے درمیان فریب پر مبنی اگلا مکالمہ
Israel-Iran War and Supply Chain of World Economy
اسرائیل ایران جنگ اور عالمی معیشت کی سپلائی چین
zia-2-1-3
بارہ روزہ جنگ: ایران اور اسرائیل کے نقصانات کا جائزہ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

کراچی، شرافی گوٹھ سے پولیس کو مطلوب منشیات فروش گرفتار، 5 کلوگرام چرس برآمد
کراچی، شرافی گوٹھ سے پولیس کو مطلوب منشیات فروش گرفتار، 5 کلوگرام چرس برآمد

کراچی کے علاقے شرافی گوٹھ سے پولیس نے ایک مطلوب منشیات فروش کو گرفتار کیا ہے جس کے قبضے سے 5 کلو گرام چرس برآمد کی گئی۔

تفصیلات کے مطابق پولیس نے جمال گوٹھ کے قریب کارروائی کرتے ہوئے ملزم کو گرفتار کیا جس کے قبضے سے 5 کلو گرام سے زائد اعلیٰ معیار کی چرس برآمد ہوئی۔

مقامی پولیس کا کہنا ہے کہ گرفتار ملزم کراچی کے مختلف علاقوں میں منشیات فروخت کرتا تھا۔ ملزم کامران نے دورانِ تفتیش شہر میں عوامی مقامات سے موٹر سائیکل لفٹنگ کا بھی انکشاف کیا۔

پولیس کے مطابق عادی ملزم پہلے بھی گرفتار ہو کر جیل جاچکا ہے جس کے خلاف تھانہ ڈیفنس، آرٹلری میدان اور گارڈن میں منشیات سمیت دیگر نوعیت کے مقدمات درج ہیں۔ ملزم سے تفتیش کے دوران مزید انکشافات متوقع ہیں۔ 

یاد رہے کہ اِس سے قبل کراچی پولیس نے نوجوان نسل کو نشے کی لت میں مبتلا کرنے والے 2 ملزمان کو گرفتار کر لیا جو منشیات فروش گروہ کے سرگرم کارکنان تھے۔

آج سے 2 روز قبل کراچی میں نوجوانوں کو آئس اور ہیروئن مہیا کرنے والے 2 سرگرم کارکنان گرفتار ہوئے جو اسٹریٹ کرائم کی وارداتوں میں بھی ملوث تھے۔

مزید پڑھیں: نوجوانوں کو نشے کی لت میں مبتلا کرنے والے موت کے 2 سوداگر گرفتار

Related Posts