سندھ حکومت نے اپوزیشن لیڈر کو عدالتوں کے چکر میں لگایا ہوا ہے ،حلیم عادل شیخ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

پیپلزپارٹی نے سندھ میں صرف تیر چلائے،عوام کو کچھ نہیں دیا، حلیم عادل شیخ
پیپلزپارٹی نے سندھ میں صرف تیر چلائے،عوام کو کچھ نہیں دیا، حلیم عادل شیخ

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

کراچی: سندھ اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر و تحریک انصاف کے رہنماء حلیم عادل شیخ نے کہا ہے کہ سندھ حکومت نے اپنے اپوزیشن لیڈر کو عدالتوں کے چکر میں لگایا ہوا ہے، اپوزیشن لیڈر کو سندھ حکومت کے بے نقاب کرنا تھا لیکن کوئی فرق نہیں پڑتا ہم اب ان کو پہلے سے زیادہ بے نقاب کریں گے۔

میمن گوٹھ تھانے پر درج کیس میں قائد حزب اختلاف حلیم عادل شیخ و دیگرملیر کی عدالت میں پیش ہوئے تاہم دورانِ سماعت یس میں استغاثہ کے گواہ آج عدالت میں پیش نہیں ہو سکے جس پرملیر کی عدالت نے آئندہ سماعت پر گواہان کو ہر صورت پیش ہونے کا حکم دیتے ہوئے کیس کی سماعت 20 مئی تک ملتوی کر دی۔

سندھ کے حکمرانوں نے انتقامی کارروائی کرتے ہوئے ہمارے دو سو سے زائد معصوم کارکنوں کو دہشت گرد بنا کر پیش کیا ہے۔ سندھ کے چور سیاستدان معاشی دہشت گرد ہیں جنہوں نے سندھ کے وسائل کو لوٹا ہے۔حلیم عادل شیخ نے کہا وزیر اعظم عمران خان نے دوسری بار سندھ کو میگا پروجیکٹ دیئے ہیں۔ پہلے سندھ کے شہر کراچی کے لئے 11 سو ارب کا پیکیج دیا کراچی پیکیج پر کام چل رہا ہے ۔

وزیر اعظم نے سکھر دورے پر 446 ارب کا دوسرا سندھ کی عوام کو پیکیج دیا ہے۔ہمارے کپتان صرف اعلان نہیں کرتے عمل بھی کرواتے ہیں۔حلیم عادل شیخ نے کہا مرتضیٰ وہاب کچھ پڑھ کر بات کر لیا کریں، 15 لاکھ تنخواہ جھوٹ بولنے کی لیتے ہیں؟ تھرپارکر میں وزیراعظم نے دو لاکھ 75ہزار خاندانوں کو صحت کار ڈدیئے ہیں۔

مزید پڑھیں:وزیرِ اعظم کا دورۂ سندھ، 446 ارب کا پیکیج اور صوبے کے حالات، کیا تبدیلی آئے گی؟

سندھ حکومت کے پاس 13 سالوں میں 7ہزار 8سو 80ارب آئے کہیں لگے دکھائی نہیں دیتے۔ 13 سالوں میں ایک بوند بھی کراچی کی عوام کو پانی کی نہیں دی گئی ہے 13 سالوں میں تیرہ بسیں تک نہیں چلائی گئی ہیں۔ وفاق نے کراچی میں کے فور پر کام شروع کر کے واپڈا کے حوالے کر دیا گیا ہے۔ گرین لائن پر کام چل رہا ہے اس سال اگست میں گرین لائن شروع ہورہی ہے۔

نالوں کی صفائی کا کام بھی وفاق کروا رہا ہے،اس وقت بھی ملیر ایکسپریس وے کے نالوں کے اندر پلاٹوں کی کٹائی ہورہی ہے، ہم نالے صاف کروا رہے ہیں یہ لوگ نالوں پر قبضے کروا رہے ہیں۔ حلیم عادل شیخ نے کہا کہ سکھر کراس کرتے تھے تولگتا تھا کہ موئن جو دڑو میں آگئے ہیں ،وزیر اعظم نے سکھر سے حیدرآباد موٹروے بنانے کا اعلان بھی کر دیا ہے جس پر کام شروع ہوجائے گا۔

پاکستان کے سب سے بڑے چینی مافیا سندھ میں ہیں، جن کی وجہ سے چینی مہنگی ہوئی ہے۔ وزیر اعظم نے یوٹیلیٹی اسٹور پر 700 سو ارب کا پیکیج دیا ہے،سستی چینی عوام تک پہنچائی جارہی ہے۔ دوسری جانب سندھ حکومت نے عوام کو کوئی ریلیف نہیں دیا۔

Related Posts