پاکستانی کوہ پیماؤں نے دنیا کی 10ویں بلند ترین چوٹی انناپورنا سر کرلی

مقبول خبریں

کالمز

Ceasefire or a Smokescreen? The US-Iran Next Dialogue of Disillusions
جنگ بندی یا دھوکہ؟ امریکا اور ایران کے درمیان فریب پر مبنی اگلا مکالمہ
Israel-Iran War and Supply Chain of World Economy
اسرائیل ایران جنگ اور عالمی معیشت کی سپلائی چین
zia-2-1-3
بارہ روزہ جنگ: ایران اور اسرائیل کے نقصانات کا جائزہ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

پاکستانی کوہ پیماؤں نے دنیا کی 10ویں بلند ترین چوٹی انناپورنا سر کرلی
پاکستانی کوہ پیماؤں نے دنیا کی 10ویں بلند ترین چوٹی انناپورنا سر کرلی

کراچی: پاکستانی کوہ پیماؤں نے دنیا کی دسویں بلند چوٹی اننا پورنا پر قومی پرچم لہرا دیا ہے۔ کوہ پیماؤں نے اپنی فتح کو قومی ہیرو محمد علی سدپارہ مرحوم کے نام کیا ہے

تفصیلات کے مطابق گلگت کے ضلع ہنزہ سے تعلق رکھنے والے کوہ پیماء سرباز خان اور کوہ پیماء عبدل جوشی نے آج  ایک بج کر 30 منٹ پر 8091 میٹر بلند دنیا کی 10ویں بلند چوٹی اننا پورنا کو سر کرلیا ہے۔

اننا پورنا چوٹی سر کرلینے کے بعد دونوں کوہ پیماؤں کو یہ اعزاز بھی حاصل ہوا ہے کہ وہ مذکورہ چوٹی سر کرنے والے پہلے پاکستانی کوہ پیما ہیں۔

 ٹیم منیجر محمد سعد کا کہنا ہے کہ دونوں کوہ پیماؤں نے چوٹی سر کر نے سے متعلق بیس کیمپ کو ریڈیو کے ذریعے آگاہ کیا ہے جس میں انہوں نے قوم کی جانب سے دعائیں کرنے پر پوری پاکستانی قوم کا شکریہ ادا کیا ہے۔

واضح رہے کہ نیپال میں واقع اس چوٹی کو دیگر ممالک سے تعلق رکھنے والے 12 کوہ پیماؤں نے بھی  سر کیا ہے لیکن یہ پہلا پاکستانی جوڑا ہے جس نے یہ چوٹی سر کی ہے۔

کوہ پیماؤں نے اپنی فتح کو قومی ہیرو محمد علی سدپارہ مرحوم کے نام کیا ہے جبکہ قوم دونوں کوہ پیماؤں کی بحفاظت واپسی کے لئے بھی دعاگو ہے۔

Related Posts