ماڈل و اداکارہ صبا قمر کی تصویر سوشل میڈیا پر وائرل

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

ماڈل و اداکارہ صبا قمر کی تصویر سوشل میڈیا پر وائرل
ماڈل و اداکارہ صبا قمر کی تصویر سوشل میڈیا پر وائرل

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

کراچی: پاکستان فلم اور ڈرامہ انڈسٹری کی معروف اور باصلاحیت اداکارہ اور ماڈل صبا قمر کی تصویر سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئی ہے۔

اداکارہ صبا قمر کی جانب سے فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر شیئر گئی تصویر میں دیکھا جاسکتا ہے کہ اداکارہ جہاز میں موجود ہیں۔

صباقمر کی اس تصویر پر اُن کے مداحوں کی جانب سے چند ہی منٹوں میں ہزاروں لائیکس اور تعریفی تبصرے کیے جارہے ہیں۔

واضح رہے کہ اس قبل بھی صبا قمر نے اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹ انسٹاگرام پر  کچھ تصاویر شیئر کی تھیں جو دیکھتے ہی دیکھتے مداحوں میں مقبول ہو گئی تھیں۔

 

صبا قمر کے  فوٹو شوٹ میں یہ ظاہر کرنے کی کوشش کی گئی تھی کہ ایک عورت کتنی مضبوط  اور بے خوف ہوتی ہے۔ صبا قمر کا اپنی تصویریں شیئر کرتے ہوئے ایک پوسٹ کے کیپشن میں لکھنا تھا کہ’درد عورت کو جنگجو بنا دیتا ہے،  ’مجھے وہاں تلاش کرو جہاں جنگلی ہوتے ہیں‘ ۔

مداحوں کی جانب سے اُن کے اچھوتے کیپشنز کو بھی خوب سراہا گیا جن میں پاکستان شوبز انڈسٹری کے متعدد معروف نام بھی شامل ہیں۔ جبکہ ایک پوسٹ پر صبا قمر کی جانب سے خود کے لیے  ’بے خوف‘ کا کیپشن بھی دیا گیا تھا۔

Related Posts