اکنامکس کانوبل انعام ایک بھارتی نژادسمیت3امریکی ماہرین اقتصادیات کے نام

مقبول خبریں

کالمز

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

nobel prize economics
اکنامکس کانوبل انعام ایک بھارتی نژادسمیت3امریکی ماہرین اقتصادیات کے نام

اکنامکس کا نوبل انعام برائے سال2019 ایک بھارتی نژاد شہری سمیت 3 امریکی ماہرین اقتصادیات نے اپنے نام کرلیا۔
سوئیڈن کے دارالحکومت اسٹاک ہوم کی رائل سوئیڈش اکیڈمی میں ہونے والی ایک تقریب میں نوبیل انعام برائے اقتصادیات کا اعلان کیا گیا، اکنامکس  کا نوبل انعام 3امریکی ماہرین کو يکساں طور پر دےدیا گیا۔ انعام حاصل کرنے والوں میں بھارتی نژاد امریکی ماہر ابھیجیت بینرجی، فرانسيسی امریکن خاتون ایستھر ڈوفلو اور امریکا کے مائیکل کریمر شامل ہیں۔ یہ تینوں انعام امریکا کے حصے میں آئے ہیں۔
نوبیل کمیٹی کے مطابق تینوں ماہرین معاشیات کو یہ انعام دنیا میں غربت کے خاتمے کے لیے ان کی خدمات پر دیا گیا ہے،نوبیل کمیٹی کے مطابق تینوں ماہرین معاشیات کو یہ انعام دنیا میں غربت کے خاتمے کے لیے ان کی خدمات پر دیا گیا ہے۔انعام کے ساتھ دی جانے والی 9 لاکھ 15 ہزار امریکی ڈالر کی رقم تینوں میں برابر تقسیم کی جائے گی۔
بھارتی نژادابھیجیت بینر جی بھارتی شہر کولکٹہ میں سن 1961 میں پیدا ہونے والے امریکی اکانومسٹ میساچوسٹس انسٹیٹیوٹ برائے ٹیکنالوجی  میں فورڈ فاؤنڈیشن کے اقتصادیات کے پروفیسر ہیں۔
46سالہ ایستھر ڈوفلو فرانسیسی دارالحکومت پیرس میں سن 1972 میں پیدا ہوئیں تھیں۔ اُن کے والد ریاضی کے پروفیسر تھے۔
امریکی ماہر اقتصادیات مائیکل کریمر سن 1964 میں پیدا ہوئے تھے۔ وہ اس وقت ہارورڈ یونیورسٹی میں ترقیاتی معاشروں کے لیے وقف گیٹس پروفیسر ہیں۔ انہیں اس وقت دنیا کے معتبر ترین اقتصادی ماہرین میں سے ایک سمجھا جاتا ہے۔

Related Posts