رمضان کی آمد، منافع خوروں نے شیطان کی کمی پوری کردی، پھل عوام کی پہنچ سے دور

مقبول خبریں

کالمز

Ceasefire or a Smokescreen? The US-Iran Next Dialogue of Disillusions
جنگ بندی یا دھوکہ؟ امریکا اور ایران کے درمیان فریب پر مبنی اگلا مکالمہ
Israel-Iran War and Supply Chain of World Economy
اسرائیل ایران جنگ اور عالمی معیشت کی سپلائی چین
zia-2-1-3
بارہ روزہ جنگ: ایران اور اسرائیل کے نقصانات کا جائزہ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

Fruit prices were increased during Ramadan

کراچی : ماہ صیام میں منافع خوروں کو کھلی آزادی مل گئی، پھلوں کی قیمتوں میں ہوشربا اضافہ کردیا گیا، ضلعی انتظامیہ نے امسال بھی شہریوں کی بے بسی کا تماشہ دیکھنے کی ٹھان لی، دکانداروں کو کھلی آزادی ، عوام کی حکومت سندھ ، وزیر اعلیٰ سندھ اور کمشنر کراچی کو دہائی۔ دیگر ضروری اشیاء بھی من مانے دام پر فروخت ہو رہی ہیں۔

رمضان المبارک کی آمد کے ساتھ ہی کیلادرجہ دوئم جو 40 تا 50 روپے درجن میں فروخت ہو رہا تھا وہ 100 سے 120 روپے درجن مین فروخت ہو رہا ہے جبکہ 80 تا 100 روپے درجن میں فروخت ہونے والا کیلا درجہ اول رمضان سے 140 تا 160 روپے درجن ، میں فروخت شروع ہو گئی۔

اسی طرح 40روپے کلو فروخت ہونے والا خربوزہ 60روپے کلو فروخت ہونے لگا ہے۔ تربوز جو 30 روپے کلو فروخت ہو رہا تھا اب وہ تربوز40روپےسے 60 روپے کلو تک جا پہنچا ہے اور 60 روپے کلو میں فروخت ہونے والا گرما 80 تا 100 روپے کلو کی سطح پر پہنچ گیا ہے۔

مزیدپڑھیں: روزانہ پھل اور سبزیاں کھائیں بیماریاں بھگائیں

مارکیٹ میں کینو 250 روپے درجن، چیکو 150 روپے کلو،ہرا سیب 150 روپے کلو،گولڈن سیب 200 تا 250 روپے کلو اور امرود 100 روپے کلو میں فروخت ہورہا ہے، شہر میں فی کلو برائلر مرغی 280تا295روپے کلو جبکہ مرغی کا ایک کلو گوشت 480 تا 500روپے کلو میں فروخت کیا جارہا ہے ،مرغی کا بغیر ہڈی ولاگوشت 650 روپے کلو فروخت ہو رہا ہے۔

اشیاء کی سرکاری نرخنامے میں بغیر ہڈی گوشت کاذکر ہی نہیں ہے مگر کوئی دیکھنے والا ہ نہیں ہے ، حکومت سندھ کی گرفت کسی بھی اشیاء کی قمیت کنٹرول کرنے کے لیے ضلعی انتظامیہ حرکت میں آتی ہے مگر یہاں ضلعی انتظامیہ نے دکانداروں کو مرضی کے نرخ پر اشیاء فروخت کرنے کا کھلا لائسنس دے رکھا ہے۔

گائے کا فی کلو گوشت 700 تا 850 روپے کلو جبکہ بکرے کا گوشت 1400 تا 1600روپے کلو میں فروخت کیا جارہا ہے۔

دوسری جانب شہریوں نے کمشنر کراچی اور دیگر متعلقہ ادارو ں سے مطالبہ کیا ہے کہ ناجائز منافع خوروں کے خلاف فوری کریک ڈاؤن کیا جائے اور رمضان میں عوام کو لوٹنے والی مافیا کا کڑا احتساب کیا جائے ۔

Related Posts