پاکستان اسٹاک مارکیٹ، سرمایہ کاری مالیت 16ارب98کروڑ16لاکھ روپے بڑھ گئی

مقبول خبریں

کالمز

Ceasefire or a Smokescreen? The US-Iran Next Dialogue of Disillusions
جنگ بندی یا دھوکہ؟ امریکا اور ایران کے درمیان فریب پر مبنی اگلا مکالمہ
Israel-Iran War and Supply Chain of World Economy
اسرائیل ایران جنگ اور عالمی معیشت کی سپلائی چین
zia-2-1-3
بارہ روزہ جنگ: ایران اور اسرائیل کے نقصانات کا جائزہ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

پاکستان اسٹاک مارکیٹ، سرمایہ کاری مالیت 16ارب98کروڑ16لاکھ روپے بڑھ گئی
پاکستان اسٹاک مارکیٹ، سرمایہ کاری مالیت 16ارب98کروڑ16لاکھ روپے بڑھ گئی

کراچی:پاکستان اسٹاک ایکس چینج میں ایک روزہ مندی کے بعد کے ایس ای100انڈیکس 45ہزار کی نفسیاتی حد کو بحال کرتے ہوئے 70.52پوائنٹس کے اضافے سے45048.57پوائنٹس کی سطح پر پہنچ گیا۔

مارکیٹ کی سرمایہ کاری مالیت 16ارب98کروڑ16لاکھ روپے بڑھ گئی تاہم حصص کی لین دین کے لحاظ سے کاروباری حجم پیر کی نسبت 5.97فیصد کم رہا۔ گزشتہ روز ٹریڈنگ کا آغاز مثبت زون میں ہوا جس کے سبب ابتدائی اوقات میں تیزی رہی۔

کے ایس ای100انڈیکس 45ہزار کی نفسیاتی حد کو عبور کرتے ہوئے 45133پوائنٹس کی بلند سطح پر پہنچ گیا تاہم بعد ازا ں حصص فروخت کا دباوٗ بڑھنے کے باعث مندی چھاگئی جس کے نتیجے میں انڈیکس 44788پوائنٹس کی نچلی سطح پر آگیا۔

بعد میں ریکوری آئی اور تیزی کا رجحان لوٹ آیاجو کاروبار کے اختتام تک جاری رہا اور کے ایس ای100انڈیکس 70.52پوائنٹس کے اضافے سے45048.57پوائنٹس کی سطح پربند ہوا۔

جب کہ کے ایس ای30انڈیکس 6.45پوائنٹس کی کمی سے 18436.44پوائنٹس اور کے ایس ای آل شیئرز انڈیکس65.83پوائنٹس کے اضافے سے30566.05پوائنٹس کی سطح پرپہنچ گیا۔

گزشتہ روز مجموعی طور پر 398کمپنیوں کے شیئرز کا کاروبار ہوا جن میں 174کمپنیوں کے حصص کی قیمتوں میں اضافہ 201میں کمی اور23میں استحکام رہا۔

تیزی کے باعث مارکیٹ کی سرمایہ کاری مالیت78کھرب68ارب75کروڑ89لاکھ روپے سے بڑھ کر78کھرب85ارب74کروڑ5لاکھ روپے ہوگئی۔

Related Posts