کراچی میں امن و امان کی بگڑتی صورتحال پر قابو پانے کیلئے ذمہ داریاں رینجرز کے سپرد

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

کراچی میں امن و امان کی بگڑتی صورتحال پر قابو پانے کیلئے ذمہ داریاں رینجرز کے سپرد
کراچی میں امن و امان کی بگڑتی صورتحال پر قابو پانے کیلئے ذمہ داریاں رینجرز کے سپرد

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

کراچی: امن وامان کی صورتحال کا جائزہ لینے کے لیے ہیڈ کوارٹرز پاکستان رینجرز(سندھ) میں اعلیٰ سطحی اجلاس کا انعقاد کیا گیا، جس کی صدارت ڈی جی رینجرز (سندھ) میجر جنرل افتخار حسن چو ہدری نے کی۔

اجلاس میں کمشنر کراچی، ایڈیشنل آئی جی کراچی، ایڈیشنل آئی جی اسپیشل برانچ،ڈی آئی جی سی ٹی ڈی، جوائنٹ ڈی جی آئی بی، ڈی آئی جیز(ویسٹ، ایسٹ، ساؤتھ اور سی آئی اے)،پولیس، رینجرزاور حساس اداروں کے اعلیٰ افسران نے شرکت کی۔

اس موقع پر صوبہ سندھ بالخصوص کراچی میں تحریک لبیک پاکستان کی پید ا کردہ امن و امان کی صورتحال اور سیکیورٹی انتظامات کا جائزہ لیا گیا۔اجلاس میں وہ تمام اقدامات زیر بحث آئے جن کے ذریعے حکومتی احکامات اور ہدایات کو بروئے عمل لایا جا سکے۔

مذہبی جذبات کو سیاسی استعمال سے روکنے کے لیے نئی حکمت عملی ترتیب دی گئی۔ اس عز م کا اعادہ بھی کیاگیا کہ تمام قانونی ذرائع کے استعمال کے ذریعے عام آدمی کو کسی قسم کی ایسی تکلیف اور پریشانی سے بچایا جائے جو شاہراہوں، کاروبار اور ٹرانسپورٹ کے بند ہونے سے پیدا ہو سکتی ہیں۔

اجلاس میں عوام الناس سے اپیل کی گئی کہ کسی بھی شر پسند عناصر، مشکوک سرگرمی اور ناخوشگوار واقعہ کی فوری اطلاع تعینات رینجرز اہلکار، رینجرز ہیلپ لائن 1101پر، رینجرز مدد گار واٹس ایپ نمبر 03479001111پر کال یا ایس ایم ایس کے ذریعے دیں۔

مزید پڑھیں: حب چوکی فٹبال گراؤنڈمیں میچ کے دوران دستی بم حملہ، 8افراد شدید زخمی

Related Posts